بیدر۔ یکم نومبر (پریس نوٹ): ممتاز شاعر جناب فیض الدین رشیدیؔ نے آج بعد نماز جمعہ بیدر کے ممتاز شاعر اور ادیب جناب محمدیوسف رحیم بیدری کو ان کاتازہ کتابچہ ’’تنظیم سازی‘‘ کے منظر عام پر آنے اور اس کے رسمِ اجراء کے پیش نظر اپنی جانب سے جناب محمدیوسف رحیم بیدری کی گلپوشی کرتے ہوئے شیرینی پیش کی۔ جناب محمدیوسف رحیم بیدری نے فیض رشیدی کا شکریہ اداکیا۔
اس موقع پرجناب جاوید خان ،جناب محمدایوب علی نیڈس مینس ویر ، اور دیگر افراد موجودتھے۔ اسی طرح آج بعدنماز جمعہ گلبرگہ کے شاعر اور اردو لیکچررڈاکٹر عتیق اجمل وزیر کی بیدر آمد پر انہیں کتابچہ ’’تنظیم سازی‘‘ تحفتاً پیش کیاگیا۔ کتابچہ ’’تنظیم سازی‘‘ کے حصول کے لئے 8867818382 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
