لکھنؤ: معروف عالم دین ہندوستان بھر میں رفاہی و فلاحی کاموں میں سرگرم قطر الخیریة کے چیف ایگزیکٹو شیخ عبد الماجد الندوی حفظہ اللہ کے ساتھ علماء کرام کا ایک وفد حرمین الشریفین کے لئے لکھنؤ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بذریعہ سعودی ایئر لائینس جدہ روانہ ہوا۔

ان کے ساتھ مشرقی اترپردیش کے ضلع مہراج گنج سے تعلق رکھنے والے جناب مولانا شاہد علی ندوی صاحب دامت برکاتہم العالیہ بھی ہیں۔ ان کے شاگرد عزیز مولانا فضل کریم ندوی سدرتھ نگری بھی ہیں۔

واضح رہے کہ کل عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے اور حرم مکی میں امام حرم ڈاکٹر شیخ عبد الرحمن السدیس کی اقتداء میں نماز جمعہ بھی ادا کریں گے، عمرہ کی ادائیگی کے بعد دیار حبیب میں حاضری کے لیے مدینہ منورہ تشریف لے جائیں گے۔ پندرہ دن کا یہ سفر مکرمہ و مدینہ منورہ میں گزارنے کے بعد لکھنؤ واپس ہونگے۔

گلیکسی ٹریولس کے مارکیٹنگ مینیجر ابو عبیدہ خان نے کہا کہ ہمیں بیحد خوشی ہوتی ہے کہ جب علماء کرام کی خدمت کا موقع ملتا ہے۔ مقامات مقدسہ کی زیارت ہم ہمیشہ علماء کرام وحفاظ عظام کے لئے بہتر سے بہتر سروس فراہم کریں گے۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے