بیدر۔ 4؍نومبر: انڈین فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن(F.P.A.I) بیدر برانچ کے بانی منیجر شیخ مشتاق علی کا اتوار کی دوپہر 1.30 بجے شہر کی ٹیچر کالونی میں واقع ان کی اپنی رہائش گاہ پر انتقال پُر ملال ہوا ۔مرحوم کی نماز جنازہ آج صبح 10بجے مسجد نو ر محمد، ٹیچر کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین میلور عیدگاہ قبرستان عمل میں آئی ۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور دختر شامل ہیں ۔ شیخ مشتاق علی ایک نہایت سادہ مزاج انسان کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ 25 ؍سال تک بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈ کے کمشنر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے 25 سال تک بھارتیہ کٹمبا یوجنا سنگھ FPAI کی بیدر برانچ کے منیجر کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے۔
مرحوم کے صحافی فرزند جناب شیخ سرفراز علی نے دعائے مغفرت کی گزارش کی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ( آمین )اس بات کی اطلاع جناب محمد شجاع الدین ایم اے نے دی ہے۔
