بیدر۔ 4؍نومبر (پریس نوٹ): بیدر سے تعلق رکھنے والے کانگریسی قائد جناب سید منظور حسین کو کے پٹاسوامی گوڈا ریاستی صدر کے پی سی سی لیبر سیل نے شِگ گاؤں اسمبلی حلقہ کے ضمنی اسمبلی انتخابات کے لئے انچارج مقرر کیاہے۔ جب کہ سید منظورحسین کے پی سی سی لیبرسیل کے ریاستی سکریڑی ہیں۔ شِگ گاؤں حلقہ سے وابستہ افراد جناب سید منظور حسین انچارج برائے شگ گاؤں ضمنی انتخاب سے 9448812001پررابطہ کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ جناب سید منظور حسین اس سے قبل بھی جہاں کہیں مبصر ؍انچارج بنائے گئے ہیں وہاں وہاں کانگریس پارٹی کے امیدوار کو کامیابی ضرور ملی ہے۔ اس بات کی اطلاع جناب سید منظورحسین صاحب کے ذرائع نے دی ہے۔
