ظہیرآباد 4/ نومبر(غلام  مصطفٰی محصولدار): کوہیر منڈل کے موضع دگوال ضلع پریشد ہائی اسکول میں 12 سال تدریسی خدمات انجام دینے کے بعد جناب احمد حسیب الدین وقار فزیکل سائنس اسکول اسسٹنٹ ضلع پریشد ہائی اسکول  رام چندرا پورم کو ان کی نمایاں کارکردگی تدریسی و غیر تدریسی سماجی خدمات طلباء کی ہمہ پہلو تعلیمی ترقی کو ملحوظ رکھتے ہوئے قومی اردو شکشک فورم کی جانب سے قومی ایوارڈ  کی تقریب  غالب اکیڈمی  دہلی میں منعقد کی گئی ۔اس میں  ملک  کی مختلف ریاستوں تعلق رکھنے والے اردو ذریعہ تعلیم کے اساتذہ ،لکچررس اور پروفیسرس، اور دیگر علمی شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر  ضلع  سنگاریڈی کے ضلع پریشد ہائی اسکول رام چندرا پورم کے حرکیاتی  مدرس احمد حسیب الدین وقار  اسکول اسسٹنٹ فزیکل سائنس کو قومی  ایوارڈ سے نوازا گیا۔
واضح رہے کہ موصوف کو منڈل کی سطح سے ریاستی سطح تک کئی سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے ایوارڈز مل چکے ہیں اس موقع پر قومی اردو شکشک  فورم کے قومی صدر واصف علی،اور دیگر پروفیسرز علمی شخصیات موجود تھے۔  ایواڈ ملنے پر ، ہیڈ ماسٹر۔منڈل ایجوکیشن افیسر پی پی راتھوڈ ۔ سوبھاگیا  ریڈی۔  اسکول کے  اساتذہ،  اور طلباءاولیاے طلبہ۔دوست احباب نے،  مبارک باد پیش کی۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے