بیدر۔ 4؍نومبر ( پریس نوٹ): محمد ضیاء الرحمن موٹر سائیکل میکانیک باغبان گلی ،رائو تعلیم ،بیدر کاکل رات انتقال پُرملال ہوا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج صبح 10؍بجے مسجد کنج نشین درگاہ پورہ میں ادا کی اور تدفین آبائی قبرستان احاطہ قبرستان حضرت ملتانی بادشاہ ؒبیدرمیں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2دختران اور ایک فرزندشامل ہے ۔ مرحوم کے فاتحہ سیہ یوم منگل بعد ظہر تا عصر مکی مسجد بیدر میں مقرر ہے، شرکت کی گزارش کی گئی ہے۔
اللہ تعالی سے دعا ہیکہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ، آمین۔ اس بات کی اطلاع جناب محمد شجا ع الدین ایم اے نے دی ہے۔
