چٹگوپہ۔ 5؍نومبر (عبدالقدیر لشکری): آج 05/11/2024 کو معزز میونسپل چیئرمین محترمہ روزما زوجہ تپنا کی صدارت میں ایک عام اجلاس منعقد ہوا۔ ایم ایل سی بھیم راو پاٹل، میونسپلٹی چٹگوپہ کے نائب صدر میر مظفر علی مالی پٹیل، میونسپل چیف حسام الدین بابا کی قیادت میں مختلف امور پر تبادلہ ء خیال کیا گیا اور منظوری دی گئی۔ تاریخ: 24/03/2023 کو منعقدہ عام اجلاس کی کارروائی کو اجلاس میں موجود تمام اراکین نے متفقہ طور پر منظور کیا۔ اور پھر ماہ ستمبر-2024 (01) میں ہونے والے جمع اور اخراجات کو منظوری دی اور چونکہ سلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی طرف سے منظور شدہ 545 مکانات کی تعمیر کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے کارپوریشن بورڈ کے عہدیداروں نے میٹنگ میں شرکت نہیں کی، اس لئے رکن قانون ساز کونسل، بلدیہ کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور تمام ممبران نے مطالبہ کیاکہ وہ متعلقہ افراد کوفوری نوٹس جاری کریں ۔ اور میونسپل S.F.C. اور 15ویں فنانشل پلان اور S.W.M سے متعلقہ کاموں کو حکومتی ضابطوں کے مطابق ٹینڈرز کے ذریعے طلب کیا گیا اور میونسپل چیف کو اچھے معیار کے کام کرنے کی ہدایت کی اور وارڈ کے ممبران کے ساتھ ہفتہ میں 02 دن ٹاؤن کے ہر وارڈ کا دورہ کرنے کوکہا۔ تاکہ عوام کے مسائل سنیں اور ان کا حل فراہم کریں۔ بھیم راؤ پاٹل ایم ایل سی نے بلدیہ کے چیرمین، وائس چیرمین، تمام ممبران اور چیف افسران کی اس طرف توجہ دلائی قصبے کے گورنمنٹ ہسپتال روڈ سے بدھ مندر (پنچاکشری اسکول) تک واقع اس سڑک کا نام امبیڈکر رکھا جائے، تجویز پیش کی۔ اجلاس میں موجود اراکین نے تجویز کو پسند کیا۔
ٹاؤن کی ترقی سے متعلق دیگر کاموں کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا اور پھر عوام نے ممبران قانون ساز کونسل سے اپنے مسائل کے بارے میں گزارش کی اور میٹنگ میں موجود میونسپل چیف کو اس سلسلے میں کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ مذکورہ میٹنگ میں ممبر بلدیہ مسٹر دلیپ کمار بگدلکر، رحمان پاشا، وشال بورلے، ریوناسدپا بھوتالے،نصیر خان ، محمد حبیب احمد، راج دیپ جابا، کرستانند، شمع بیگم، سوبھاگیاوتی ، اشوک سوامی، سری لکشمی، جلیسا بیگم، لکشمی بائی گڈمی،محمد نصیرحکیم ،محمد نثارالدین ،ششی کلا، پاروتی رمیش ، پولیس پولیس اسٹیشن کنزرویٹر-سب انسپکٹر، چٹگوپہ میونسپل اسٹاف محترمہ وانی آفس منیجر، محترمہ پوجا، ماحولیاتی انجینئر، جناب خواجہ میاں، اسسٹنٹ انجینئر، شری بسواراج برادار اکاؤنٹنٹ، سنتوش برادار P.D.S.، چدانند پتری، سوریہ کانت کلکرنی نوڈل انجینئر، سچن اور دیگر عملہ موجود تھا۔ اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ جاری کرکے دی گئی ہے۔
