گلبرگہ۔ 5؍نومبر(راست): گلبرگہ کی معروف سماجی اور حرکیاتی شخصیت جناب خواجہ فریدالدین انعامدار وظیفہ یاب محکمہ پولیس گلبرگہ کوان کی سماجی اورٹھوس تعلیمی خدما ت کے پیش نظر ضلع کنڑا بھون گلبرگہ میںضلع کنڑا ساہتیہ پریشد کلبرگی کے زیراہتمام 3؍نومبر کو عالی جناب شری رویندر کما رڈھاکپا کمشنر آف RTI( قانون حق اطلاعات )، کرناٹکا اسٹیٹ کلبرگی ریجن اور جناب شری وجئے کمارپاٹل تیگل تپی صدرکنڑاساہتیہ پریشد کلبرگی کے ہاتھوں اوردیگر افرادڈاکٹراندومتی پاٹل پرنسپل گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج فرحت آباد، ڈاکٹر بابوراؤ شیریکار لیکچرر پی ڈی اے پالی ٹیکنک کالج کلبرگی کی موجودگی میں راجیہ اتسواعزازی ایوارڈ سے سرفراز کیاگیا۔

خواجہ فریدالدین انعامدار کے ساتھ دیگر 15افراد کو بھی ایوارڈ سے نوازاگیا۔ خواجہ فریدالدین انعامدارکے لئے کنڑاساہتیہ پریشد کلبرگی کی جانب سے اس ایوارڈ کودیئے جانے پر ان کے حامیوں، دوستوں اور ساتھیوں نے مبارک باد پیش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے