بیدر۔ 5؍نومبر (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر کے رکن پارلیمان ساگرکھنڈرے نے آج ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایاہیکہ ریاستی حکومت نے وقف املاک کے تنازعہ سے متعلق کسانوں کو جاری کئے گئے نوٹس کو فوری واپس لینے کا حکم دیا۔ اس سلسلے میں عزت مآب وزیر اعلیٰ سدرامیا نے متعلقہ وزیر کے ساتھ میٹنگ کی اور واضح ہدایت دی کہ جاری کردہ کسی بھی نوٹس کو فوری طور پر واپس لے لیا جائے اور اگر بغیر انکوائری کے پہانی دستاویزات میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے تو اسے منسوخ کر دیا جائے۔ ہم کسانوں کو یقین دلاتے ہیں کہ کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔
ایم پی موصوف نے آگے کہاہے کہ بیدر لوک سبھا حلقہ کے عوامی نمائندے کی حیثیت سے کسانوں کے مفادات اور حقوق کا تحفظ میری اولین ترجیح ہے اور میں کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے اوران کے ساتھ ہونے والی کسی بھی ناانصافی کیلئے کوئی بھی قربانی دینے کے لیے تیار ہوں۔
