پریس ریلیز(محمد اسعداللہ قاسمی): 30 /اکتوبر 2024 بروز چہار شنبہ بوقت ساڑھے تین بجے جامعہ اسلامیہ شانتا پورم کیرلا کے ابن خلدون ہال میں مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی اور ان کے خانوادہ کے تذکرہ پر مشتمل کتاب ”خانوادہ ہدیٰ کے لعل و گہر” کی رسم اجراء عمل میں آئی۔ جناب مولانا ڈاکٹر عبد السلام احمد صاحب، ریکٹر جامعہ اسلامیہ شانتاپرم کیرلا، جناب مولانا ڈاکٹر نحاس مالا صاحب، اسسٹنٹ ریکٹر جامعہ اسلامیہ شانتاپورم کیرلا، جناب مولانا ڈاکٹر عبد النصیر ازہری صاحب استاذ جامعہ اسلامیہ شانتاپورم کیرلا، جناب مولانا شافی عمری صاحب ڈائریکٹر اکیڈمک آف افیئرس جامعہ اسلامیہ شانتاپورم کیرلا، جناب مولانا ڈاکٹر تنویر صاحب اسسٹنٹ پرنسپل اصول الدین کالج جامعہ اسلامیہ شانتاپورم کیرلا اور مؤلف کتاب جناب مولانا مظاہر حسین عماد عاقب قاسمی صاحب استاذ جامعہ اسلامیہ شانتاپورم کیرلا نے مشترکہ طور پر ”خانوادہ ہدی کے لعل و گہر” کی رسم اجراء کا فریضہ انجام دیا۔

اس موقع پر جناب مولانا ڈاکٹر عبد السلام احمد صاحب، ریکٹر جامعہ اسلامیہ شانتاپورم کیرلا نے مؤلف کی خدمات کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ عماد صاحب اب صرف کیرل تک محدود نہیں ہیں ان کی شہرت کیرل کی سرحدوں سے آگے بہت دور تک پہونچ گئی ہے، ہم ان کو اس کتاب کی تالیف پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، اور ان کا اکرام کرتے ہیں۔ ڈاکٹر نحاس مالا صاحب اور ڈاکٹر عبد النصیر ازہری صاحب اور دیگر تمام حضرات نے مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مؤلف نے کتاب کا ماحصل حاضرین کے گوش گذار کیا اور اس کے کچھ عنوانات پڑھ کر سنائے اور دکھائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے