عبدالمبین منصوری
سدھارتھ نگر: ہیڈکوارٹر کے نزدیک محلہ ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام نگر(کھجوریا)، سدھارتھ نگر میں 10 نومبر بروز اتوار کو بعد نماز عشاء عیدگاہ والی جامع مسجد کے سامنے شہنشاہ بطحی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
کانفرنس میں ممتاز مقررین میں خطبہ سید نورانی میاں آستانہ عالیہ کچھوچہ شریف، فیضان رضا جمالی پچپیڑوا بلرام پور، حافظ شرف الدین فاروقی کے ساتھ سید سہیل احمد خانقاہ اسحاقیہ بلسڑ شریف، مولانا عرفان احمد نعیمی نیپال، مولانا توفیق احمد اور ضیاء یزدانی بہرائچ شریف، بحیثیت نعت خوان رضا مہاراج گنجوی، عبدالکریم مہدیوا وغیرہ شرکت کریں گے۔
کانفرنس کی سرپرستی سید مظہر الدین اشرف سجادہ نشین کچھوچہ شریف اور سرپرستی مولانا حافظ و قاری قطب الدین چشتی پرنسپل جامعہ عربیہ اہلسنت خیر الاسلام کھجوریا اور حافظ و قاری محمد شاکر حسین اور مولانا ارشاد احمد نظامی کے مشترکہ حمایت میں ہو رہی ہے۔
کانفرنس کی نظامت مولانا قمر اعظمی اعظم گڑھ کریں گے جبکہ پروگرام کا افتتاح تلاوت کلام اللہ سے حافظ و قاری نورالدین کریں گے۔
پیر طریقت رضوان احمد قادری اشرفی چشتی، مولانا مہدی حسن سالم فیضی مہریہ، حافظ و قاری محمد شفیق رضوی خطیب و امام بنگوان، مولانا محمد عمران فیضی امام بنگوان، مولانا برکت علی بیلسر، حافظ اور قاری اسلام الدین بلسر مہمان خصوصی کے طور پر طور کانفرنس میں شرکت کرینگے۔
کانفرنس میں مولانا حیدر علی بیلسر، مولانا ابرار احمد اور مولانا محمد احمد بنیکا، مولانا نیاز احمد پوکھر بھیتوا، مولانا اعجاز احمد اہیرولی، مولانا ماجد الرحمن دمدموان، مولانا محمد سمیع مہریہ، مولانا محمد اسماعیل تیتری بازار، حافظ اور قاری اشفاق احمددیولہوان، حافظ توقیر رضا کھجوریہ، حافظ و قاری رضائے اشرف تیتری بازار، مولانا کلام الدین مڑلا، مولانا مہرالدین بیلسر کوٹھی، حافظ اخلاص الدین فاروقی قادری، مولانا حبیب الرحمن آزاد نگر، قاری اطہر حسین انوپ نگر، مولانا عنایت اللہ حسین تھرولیٰ، مولانا فضل الدین،حافظ اطہر حسین نونہواں، مولانا عبدالرزاق بنیکا، مولانا الطاف الرحمن مہریہ، مولانا ثناء المصطفیٰ مہریہ، حافظ تنویر رضا کھجوریہ، مولوی شمس اللہ کھجوریہ، ماسٹر فضل الرحمن صدیقی، حافظ ذیشان احمد کھجوریہ وغیرہ موجود ہوں گے۔
مذکورہ معلومات آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین الحاج محمد اسلم، مقصود عالم عرف چری پردھان اور آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن رمضان علی نے میٹنگ کے دوران ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے دیں۔
میٹنگ میں حاجی نرمان علی، سلیمان علی، سہراب علی، انسان علی، مبارک علی، جلال الدین، عبدالمجید، حاجی کلیم، چھوٹو، بڑکو، ارشد، محمد حسین، محمد رضا، محبوب عالم، نور عالم وغیرہ کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے۔
