ان شاءاللہ حفظ قرآن کا یہ انعامی مسابقہ 21-22 دسمبر 2024 کو کاٹھمنڈو میں منعقد ہوگا

 

انعام الله محمد شفيق المدنى

مدرس جمعية التوحيد الخيرية بجوا نيبال

 

مملکت سعودیہ عربیہ مملکت توحید اور مملکت شریعت ہے یہ ایک ایسا ملک ہے جس کی دینی و انسانی خدمات بے شمار ہیں۔ قرآن کریم کیلۓ بھی اس کی بے شمار خدمات ہیں جس کے لیے باقاعدہ مدینہ منورہ میں ایک بڑا ادارہ قائم کیا ہے جسے شاہ فہد قرآن پرنٹنگ کا نام دیا گیا ہے جہاں سے قرآن کو مختلف زبانوں میں ترجمہ و تفسیر کے ساتھ چھاپ کر اسے بھیجا جاتا ہے۔ اسی طرح قرآن مجید کی خدمت کیلۓ سعودی عرب کی طرف سے اندرون ملک کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک میں حفظ قرآن کا مسابقه کروایا جاتا ہے، ان شاءاللہ۔

دوسرا آل نیپال حفظ قرآن کا انعامی مسابقہ 21-22 دسمبر 2024 کو سعودی حکومت کی جانب سے سعودی سفارت خانے اور مسلم آیوگ کے مشترکہ تعاون سے ملک کی راجدھانی کاٹھمانڈو میں منعقد ھوگا ، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:

پہلا زمره ( بنین ) قرآن کریم مکمل

مشارک کی عمر : ( ۱۵-۲۳/ سال ) – مطلوبه عدد : ۵۰

پہلا انعام ( 3000 امریکی ڈالر )

دوسرا انعام ( 1800 امریکی ڈالر)

تیسرا انعام ( 1200 امریکی ڈالر )

 

دوسرا ز مره (بنین) پندرہ پارے (ایک سے پندرہ تک)

مشارک کی عمر : (۱۲- ۱۸/ سال ) – مطلو به عدد ۵۰

پہلا انعام ( 1850 امریکی ڈالر)

دوسرا انعام ( 1300 امریکی ڈالر )

تیسرا انعام ( 800 امریکی ڈالر )

 

تیسرا زمرہ (بنین) پانچ پارے (ایک سے پانچ تک)

مشارک کی عمر : ( ۱۰-۱۷ سال) مطلوبه عدد: ۵۰

پہلا انعام ( 1000 امریکی ڈالر)

دوسرا انعام ( 700 امریکی ڈالر)

تیسرا انعام ( 600 امریکی ڈالر )

 

تیسرا زمرہ (بنات) پانچ پارے (ایک سے پانچ تک)

مشارک کی عمر : (۱۰-۱۷ / سال ) – مطلوبه عدد (۱۰۰)

پہلا انعام ( 1000 امریکی ڈالر)

دوسرا انعام ( 750 امریکی ڈالر )

تیسرا انعام ( 600 امریکی ڈالر )

 

چوتھا زمرہ (بنین) دو پارے ( تبارک اور عم) 

مشارک کی عمر: (۱۰-۱۵ سال ) – مطلوبه عدد: ۵۰

پہلا انعام ( 700 امریکی ڈالر)

دوسرا انعام ( 550 امریکی ڈالر )

تیسرا انعام ( 400 امریکی ڈالر )

 

چوتھا زمرہ (بنات) دو پارے ( تبارک اور عم) 

مشارک کی عمر: (۱۰-۱۵ سال ) – مطلوبه عدد: ۱۰۰

پہلا انعام ( 700 امریکی ڈالر)

دوسرا انعام ( 550 امریکی ڈالر )

تیسرا انعام ( 400 امریکی ڈالر )

واضح رہے کہ تیسرے اور چوتھے زمرے میں طلبہ کے علاوہ ملک کی طالبات بھی شریک ہوں گی۔

بلاشبہہ مملکت توحید کا یہ کارنامہ لائق صد ستائش ہے۔ اس سے پور ے نیپال کے طلبہ مستفید ہوتے ہیں اور اس مسابقے کی وجہ سے حفظ قرآن کے تئیں طلبہ و طالبات میں کافی بیداری آئی ہے، اس مسابقے کے شاندار انعقاد کے لیے شاہ سلمان بن عبد العزیز حفظہ اللہ اور ولی عہد محمد بن سلمان حفظہ اللہ اور وزیر برائے دینی امور شیخ عبد اللطیف بن عبد العزیز آل الشیخ حفظہ اللہ اور سفارت سعودی عرب کے تمام ارکان مبارک باد کے مستحق ہیں، اللہ اس عمل کو قبول فرمائے اور سعودی حکومت کو اس کا بہترین بدلہ دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے