بیدر۔ 4؍ڈسمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): بزمِ امید ادیبی کے زیراہتمام شرالکپہ ، ضلع شیموگہ میں 13؍ڈسمبربروزجمعہ 8:30بجے شب ایک تاریخ ساز کل ہند نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد حضرت ٹیپوسلطان ، شادی محل، شرالکپہ میں زیرصدارت پروفیسر سید عقیل مدار عمل میں آئے گا۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر قدیر ناظم سرگروہ سابق چیرمین کرناٹک اردو اکادمی شریک رہیں گے۔ جس کی نظامت عمران راشد کریں گے۔ مدعو شعراء میں ظہیر کانپوری، روشن شاہنوری، رحمت اللہ رحمتؔ، افضل الہ بادی، حسن علی خان حسنؔ، شیخ حبیب، افضال دانش، شریف احمد شریف، ریاض احمد سحر، اعجاز پٹیل شامل ہیں۔
مشاعرہ کمیٹی کے صدر محمد ایوب، سکریٹری ذوالفقار احمد، معتمد عبد اللہ نوید، پروگرام کنوینئر محمد شفیع، نشرواشاعت عرفان احمد، ممبران میں اعجاز احمد، اشفاق احمد، سہیل احمد، محمد فاروق، نوراللہ، مدثر احمد، عمران، سید عابد، ظفر، شیرو، گنڈو، ساجد، ضیا اللہ کے نام ہیں۔ مشاعرہ منعقدکرنے والی کمیٹی نے شرالکپہ اور اطراف واکناف کی عوام سے اس نعتیہ مشاعرہ میں وقت مقررہ پر شرکت کی اپیل گئی ہے۔
