سید عرفان الحق ہاشمی

سدھارتھ نگر: مورخہ 10 دسمبر 2024 بمطابق ۷ جمادی الثانی ۱۴۴۶ ہجری بروز منگل جماعت اہلحدیث کے فعال و متحرک شخصیت کے مالک فضیلۃ الشیخ مولانا ڈاکٹر فرید احمد سلفی رحمہ اللہ کا ۴۳ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا جن کی نماز جنازہ جامعہ سراج العلوم جھنڈا نگر ملک نیپال کے ایک معزز و محترم استاذ فضیلۃ الشیخ مولانا عبدالرشید سلفی حفظہ اللہ نے پڑھائی۔ جنازے میں 3000 تین ہزار سے زائد فرزندانِ توحید نے شرکت فرمائی، شیخ سلفی رحمہ اللہ بڑے خوش خلق و ملنسار نیز دینی و سیاسی اثر و رسوخ کے مالک تھے، جس کے سبب علاقے دیار و دور دراز کے کبار شیوخ علماء و سیاسی رہنماؤں کے ساتھ عوام الناس کا اژدہام نماز جنازہ میں سیلاب کی طرح امنڈ پڑا جسے راقم الحروف نے ۲۱ صفوف شمار کیا، ہر صف میں ۱۱۶ افراد شامل رہے جن کی مکمل تعداد ۲۴۳۶ ہوتی ہے۔ شیخ نے اپنی حیاتیاتی نشانیوں میں سے سلفیہ ہاسپٹل سوہانس چوراہا سدھارتھ نگر و حاجی کرم حسین سلفیہ پبلک اسکول (انٹر کالج) کھکھرا بزرگ ضلع سدھارتھ نگر، اولاد میں ایک بیٹی عزیزہ فاطمہ سلمہا 16 سال اور ۳ بیٹے عزیزم ارشد سلمہ 13 سال، عزیزم راشد سلمہ 10 سال، عزیزم ارشاد سلمہ 6 سال کو چھوڑی ہے۔ اللہ ربّ العالمین ڈاکٹر سلفی رحمہ اللہ کے اولاد کو سلامت رکھتے ہوۓ دین اسلام کا محافظ و پاسباں بنائے۔

واضح رہے کہ تحصیل نوگڑھ سے مشرقی جانب ۸ کلومیٹر کے فاصلے پر سوہانس چوراہا ضلع سدھارتھ نگر، سوہانس لوٹن روڈ سے ۲ کلو میٹر مشرق دریائے کوڑا کے ساحل پر واقع موضع بھٹ پرا کے عالی وقار عزت مآب فضیلۃ الشیخ مولانا ڈاکٹر فرید احمد سلفی رحمہ اللہ کا مورخہ 8 دسمبر 2024 بروز اتوار رات کو تقریباً 11 بجے انتقال ہوگیا۔ ڈاکٹر رحمہ اللہ کے جنازہ میں علاقہ و دیار کے دینی، سیاسی و سماجی بیشمار شخصیات نے شرکت فرمائی جن میں کچھ مخصوص مدارس کے نمائندگان کے اسماء گرامی حاضر خدمت ہیں فضیلۃ الشیخ ابراہیم مدنی حفظہ اللہ امیر ضلعی جمیعت اہل حدیث ضلع سدھارتھنگر، ضلعی جمعیت اہل حدیث ضلع سدھارتھ نگر کے ناظم فضیلۃ الشیخ مولانا وصی اللہ مدنی حفظہ اللہ، ضلع بلرام پور تحصیل اترولہ جامعہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات کے بانی مفکر اسلام فضیلۃ الشیخ مولانا نور الدین مدنی حفظہ اللہ، جامعہ دارالہدیٰ یوسف پور کے سابق پرنسپل فضیلۃ الشیخ مولانا عبدالرحیم امینی حفظہ اللہ، تحصیل نوگڑھ کے جامعہ کلیۃ المحسنات کے پرنسپل فضیلۃ الشیخ عتیق الرحمن صفوی حفظہ اللہ، جامعہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات تلسیاپور چوراہا کے بانی فضیلۃ الشیخ الحاج مولانا مقیم الدین مدنی حفظہ اللہ نے اپنے مخصوص مندوب و مبلغ جامعہ فضیلۃ الشیخ سید عرفان الحق ہاشمی حفظہ اللہ کو خصوصی طور پر شرکت کرنے کے لئے بھیجا۔ جامعہ اسلامیہ دریا آباد کے لائق و فائق استاد فضیلۃ الشیخ مولانا نثار احمد سلفی حفظہ اللہ، فضیلۃ الشیخ مولانا ضیاء الدین حفظہ اللہ نیپال، فضیلۃ الشیخ مولانا مجاہد الاسلام رحمانی حفظہ اللہ، فضیلۃ الشیخ ہاشم سلفی حفظہ اللہ ناظم جمیعت اہل حدیث حلقہ نوگڈھ، فضیلۃ الشیخ مولانا عبدالرشید سلفی حفظہ اللہ انتری بازار، فضیلۃ الشیخ مولانا اصغر سلفی حفظہ اللہ نوگڑھ، فضیلۃ الشیخ مولانا نظام الدین سلفی حفظہ اللہ نیپال، فضیلۃ الشیخ مولانا عتیق الرحمن سلفی حفظہ اللہ، کلیہ جویریہ کے بانی فضیلۃ الشیخ حافظ شکیل احمد سلفی حفظہ اللہ، جامعہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات تلسیاپور چوراہا کے شیخ الجامعہ فضیلۃ الشیخ مولانا محمد سراجی حفظہ اللہ، فضیلۃ الشیخ مولانا سعود اختر سلفی حفظہ اللہ، فضیلۃ الشیخ محمد مکی حفظہ اللہ رئيس توحيد پبلک اسکول سوہانس بازار،  فضیلۃ الشیخ مصطفیٰ مکی حفظہ اللہ سابق شیخ الجامعہ معہد الرشد تتری بازار،  فضیلۃ الشیخ مولانا حافظ ذکاء اللہ استاد مدرسہ دار الحدیث السلفیہ موضع سمرہنی پوسٹ شکار گڑھ ضلع مہراج گنج، فضیلۃ الشیخ مولانا شہاب الدین فیضی حفظہ اللہ صدر مدرسہ ریاض العلوم السلفیہ ترکلوا بھٹگاواں ضلع مہراج گنج، حافظ خیر اللہ سلفی، مولانا علاؤالدین و دیگر معزز شخصیات نے شرکت کیا۔ اللہ ربّ العالمین ڈاکٹر سلفی رحمہ اللہ کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطاء فرمائے نیز ان کے اہل و عیال و جملہ اعزاء اقرباء و پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے