بیدر۔ 10؍ڈسمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): منجیراکالج آف ایجوکیشن کے طلبہ وطالبات کاسہ روزہ سٹیزن شپ ٹریننگ کیمپ (CTC) 7تا9ڈسمبر منعقدہوا۔9؍ڈسمبر کواختتامی تقریب منجیراکالج آف ایجوکیشن، اے ایف ڈی کالونی ، فیض پورہ بید رمیںمنعقد ہوئی جس کاافتتاح جناب نورالمتین سکریڑی خان ایجوکیشن ٹرسٹ بیدر کے ہاتھوں عمل میں آیا۔کئی ایک پروگرام منعقد ہوئے جن میں سے منجیراکالج کے سابقہ 23طلبہ کو محکمہ تعلیمات میں ٹیچرس کی پوسٹ ملنے پرکالج کیجانب سے تہنیت پیش کی گئی۔ بعدازاں منجیراکالج آف ایجوکشن نے مختلف اہم شخصیات کے دفاتر پہنچ کر ان کی شالپوشی ، گلپوشی کے ذریعہ ان کے میدان میں کئے جانے والے کام کوسراہتے ہوئے ایک فریم شدہ سند بھی پیش کی ۔

اسی کڑی کے طورپر سہ روزہ سٹیزن شپ ٹریننگ کیمپ (CTC)کے کو ڈائرکٹر جناب فتحن مبین نے کل شب اردو روزنامہ ’’حیدرآباد کرناٹک ‘‘ کے دفتر پہنچ کر اخبار کے مدیراعلیٰ جناب ایم اے علی کی شالپوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے انھیں فریم شدہ سند دے کر تہنیت پیش کی۔اور کہاکہ ہم روزنامہ ’’حیدرآباد کرناٹک‘‘ کی صحافتی خدمات کوسراہتے ہیں۔ کالج انتظامیہ آپ کے ساتھ ہے۔ مدیراعلیٰ جناب ایم اے علی نے کالج انتظامیہ اورخصوصاً فتحن مبین کاشکریہ اداکیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے