چندربھان خیال اور پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین جے این یو کاخصوصی خطاب
کلبرگی 13/ ڈسمبر.(ڈاکٹرماجد داغی): ساہتیہ اکاڈمی دہلی اور انجمن ترقی اردو ہند شاخ، گلبرگہ کے اشتراک سے ” اُردو میں لوک ادب ” کے زیرِ عنوان ایک روزہ سمپوزیم، بتاریخ 14/ڈسمبر 2024ء، بروز ہفتہ، بوقت 11 بجے دن، حضرت خواجہ بندہ نوازؒ ایوانِ اردو،انجمن کامپلیکس اسٹیشن روڈ گلبرگہ میں منعقد ہوگا. افتتاحی سیشن کی صدارت ممتاز ادیب، شاعر و صحافی جناب چندر بھان خیال کنوینئر اردو ایڈوائزری بورڈ ساہتیہ اکاڈمی دہلی فرمائیں گے اور افتتاح بدست تقدس مآب حضرت حافظ سید شاہ محمد علی الحسینی، سجادہ نشین بارگاہِ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ، چانسلر کے بی این یو نیورسٹی و سرپرستِ اعلیٰ انجمن ترقی اردو ہند، گلبرگہ عمل میں آئیگا۔
اس بات کا اعلان جناب محمد صلاح الدین خازن انجمن نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کیا انہوں سمپوزیم کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ برِصغیر کے ممتاز دانشور و مفکر پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین جواہر لعل نہرو یونیورسٹی نئی دہلی کا کلیدی خطاب ہوگا، اس سیشن میں ڈاکٹر اکرم نقاش صدر انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ اور ڈاکٹر وہاب عندلیب سابق صدرنشین کرناٹک اردواکیڈمی بحیثیت مہمانانِ خصوصی شرکت فرمائیں گے جبکہ سمپوزیم کا آغاز ڈاکٹر ماجد داغی معتمد انجمن کے استقبالیہ کلمات سے ہوگا.
پہلا سیشن دوپہر 12.30 بجے دن تا 1.30 بجے ڈاکٹر اکرم نقاش صدر انجمن کی صدارت میں منعقد ہوگا اور پروفیسر آمنہ تحسین صدر شعبہ تعلیمِ نسواں، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدر آباد، ڈاکٹر پنکج پراشر علیگڑھ، ڈاکٹر منظور احمد دکنی لیکچرر شعبہ اردو و فارسی گلبرگہ یونیورسٹی گلبرگہ، ڈاکٹر اسماء تبسّم صدر شعبہ اردو بی بی رضا ڈگری کالج گلبرگہ اپنے مقالات پیش کرینگے اور ظہرانہ کے بعد دو پہر 2.30 بجے تا شام 4.00 بجے دوسرا سیشن بصدارت پروفیسر جلیل تنویر موظف صدر شعبہ اردو گورنمنٹ ڈگری کالج گلبرگہ منعقد ہوگا اور پروفیسر فاروق بخشی سابق صدر شعبہ اردو مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدر آباد، پروفیسر محمد عبدالحمید اکبر صدر شعبہ اردو خواجہ بندہ نوازؒ یونیورسٹی گلبرگہ، ممتاز سینئر صحافی شاعر و ادیب جناب محمد یوسف رحیم بیدری اور ڈاکٹر ماجد داغی رکن کلیان کرناٹک پردیشدا اتہاس رچنا سمیتی (حکومتِ کرناٹکا) اپنے مقالات پیش کرینگے.
ساہتیہ اکاڈمی دہلی اور عہدیدارانِ انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ نے ادب دوست حضرات سے شرکت کی خواہش کی ہے۔
