چٹگوپہ۔ 12؍ڈسمبر (عبدالقدیر لشکری): چٹگوپہ تعلقہ کے منااکھیلی سے 18 مسلمانوں کی عمرہ کے لئے روانگی عمل میں آئی جس میں جناب سید مبین،جناب سید خیرالدین حوالدار،جناب محمد زین الدین (پیر صاحب) جناب محمد مستان صاحب،جناب محمد خواجہ صاحب،جناب محمد نور علی سوداگر،محمد طاہر سوداگر،محمد نجیب علی صاحب،محمد اسماعیل صاحب،محمد مفیض الدین صاحب،اور 8 خواتین بھی شامل ہیں۔
گزشتہ دوتین سال سے عمرہ پر جانے کا ٹرینڈ بڑے پیمانے پر بیدرضلع میں پھیلتاجارہاہے۔ جس کا ایک مقام منااکھیلی بھی ہے۔ جو لوگ عمرہ کرچکے ہیں وہ دوبارہ اور سہ بارہ بھی عمرہ کے لئے جارہے ہیں۔ دوسری جانب ضلع بید رمیں بیروزگاری بھی زوروں پر ہے۔ بے روزگاری کوختم کرنے کی طرف بھی اہل خیر حضرات کو توجہ دینا چاہیے۔
