ظہیرآباد/کوہیر21ڈسمبر (مشرقی آواز جدید): کہتے ہیں کہ اوپر والے کے یہاں دیر اندھیر نہیں کوہیر تعارف کا محتاج نہیں یہاں قطب دکن حضرت سید مولانا معزالد ین ترکی رح عرس کا 766واں عرس شریف منایا جا رہا ہے اور کوہیر کے ریلوے اسٹشن سائن بوڑ پر کوہیر دکن کے نام سےموسوم ہے اور کوہیر کی تاریخ ہزار سال سے بھی ذیادہ پڑھی جاتی ہے کوہیر ماضی مجلس بلدیہ کا درجہ رکھتا تھا جناب محمد شفیع الدین نے چیرمین  کی حیثیت سے  اپنی خدمات انجام دیئے تھے یہاں سیاسی  تعصب دیکھئے مسلم اکثریت کو دیکھتے ہوئے میجر گرام پنچایت بنادیا گیا ہے۔
کل شام حکومت تلنگانہ کی جانب سےضلع سنگاریڈی میں چار نئے بلدیات کا اعلان کیا گیا جس میں کوہیر دکن کو مجلس بلدیہ کا درجہ دیا گیا  کوہیر کی عوام دیر ینہ خواب پورا ہونے پر کوہیر میں جشن منایا،ساتھ ہی وزیر آعلی ریونت ریڈی سے بھی اظہار تشکر کیا۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے