ہمناآباد کی دلت تنظیموں کے وفاق نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو یادداشت روانہ کی
چٹگوپہ۔ 24؍ڈسمبر (عبدالقدیر لشکری): وزیرداخلہ امیت شاہ کا ڈاکٹر امبیڈکر سے متعلق توہین آمیز بیان اور بیدر ضلع میں دلتوں پر بڑھتے ہوئے مظالم کے پیش نظر بیدرضلع انچارج وزیر ایشور کھنڈرے کو وزارت سے ہٹانے کامطالبہ کرتے ہوئے کرسمس سے ایک دن پہلے منگل کو دلت تنظیموں کے وفاق بنام جن پرا سنگٹھنے گڑاوککوٹا ہمناآباد ضلع بیدرنے ہمناآباد میں ایک احتجاجی ریلی منظم کی۔ ذرائع کے بموجب یہ ریلی قدیم تحصیل آفس سے ہمناآباد کے امبیڈکر سرکل تک نکالی گئی جہاں ہمناآباد تحصیلدار انجم تبسم کوایک یادداشت پیش کی گئی جو صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو کے نام تھی۔جس میں کہاگیاہے کہ ہم نے آج 24؍ڈسمبر کو صبح 6بجے سے شام 6بجے تک ہمناآباد مستقر بند منایا۔ تاکہ امیت شاہ کو وزارت سے ہٹایاجائے۔ ان کے خلاف دیش دروہی کامقدمہ دائر کیاجائے اور ملک بدر کیاجائے۔ اسی طرح بیدر ضلع کا انچارج وزیر ایشور کھنڈرے کو بنائے جانے کے بعد دلتوں پر مظالم میں اضافہ ہواہے۔وزیر کے اپنے اسمبلی حلقہ میں دلتوں پر سب سے زیادہ مظالم ہورہے ہیں۔ لہٰذا ایشور کھنڈرے کووزرات سے برخواست کیاجائے۔ ڈی وائی ایس پی شیوانند پواڈشٹی پر الزام لگاتے ہوئے یادداشت میں کہاگیاہے کہ بھالکی کے ڈی ایس پی شیوانندپواڈ شٹی ایشور کھنڈرے کے ہاتھوں کاکھلونابن کر چاڑکاپور حادثہ میں سینکڑوں دلتوں پر جعلی کیس داخل کرچکے ہیں۔ڈی وائی ایس پی کو معطل کرنے کامطالبہ ہمناآباد کی جن پرا سنگٹھنا اوک کوٹاکرتی ہے۔
ان مطالبات والی یادداشت پر دستخط کرنیو الوں میں صدر رمیش داکڑگی، جنرل سکریڑی لکشمی پتر ماڑگے، نائب صدور میں پربھوراؤ تالمڑگی ، شیخ مقصود،گجیندر کن کٹکر ، گوتم ساگر ، جے راجیہ وئیدے ، نیاز الدین یاسر ، اویناش پول داس، سچن داڑگی کلور، اعزازی صلح کاروں میں (۱) کرشنپا ہاڑ گورٹا،(۲)انکشن گوکھلے (۳)ملیکارجن مہندرکر (۴)ہنمنت راؤ کامبلے ، (۵) سریش گھانگرے ، (۶)اشوک کٹ ٹے(۷) پربھوراؤ چتہ کوٹا، (۸) غوث الدین (۹) ایشور کرانتی کے علاوہ اراکین میں ویرپا دھمنسور، گوتم چوہان ، ستیش رتناکر، انیل دوڈے ، لوکیش میترے ، شیوانند کٹی منی ، کیلاش میٹی ، گوتم پرساد، شرنپا میتری ، راہل اوددا، ششی کانت ڈانگے ، اور بسواراج ماڑگے شامل ہیں۔
