بیدر۔ 24؍ڈسمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): عالم کے گیانی ، بھارت رتن، اورآئینی معمار باباصاحب ڈاکٹر امبیڈکر کے بارے میںراجیہ سبھا میں آئین کے 75 ویں سال کے جشن پر بحث کے دوران، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آئین مخالف بیان دیا، جو خود بھی ایک آئینی عہدہ پرفائز ہیں۔ ڈاکٹر امبیڈکر صاحب کے بارے میں اس طرح توہین آمیز انداز میں بات کرنا قابل مذمت ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں تقریر کرتے ہوئے ڈاکٹر باباصاحب کی توہین کی۔ڈاکٹر بی آر امبیڈکروادی گلو ہوراٹا سمیتی ڈسٹرکٹ یونٹ اس کی شدید مذمت کرتی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آئینی عہدے پر رہتے ہوئے آئین کا حلف لیتے ہوئے، آئین کے معمار ڈاکٹر امبیڈکر کے خلاف جو بیان دیاہے اس سے دنیا کے تمام جمہوریت پسندوں اور امبیڈکر کے پرستاروں کو نفسیاتی نقصان پہنچاہے۔ انہوں نے امبیڈکر کے بارے میں نامناسب انداز میں بات کی ہے۔ نیز ان کا بیان ڈاکٹر امبیڈکر کے مخالفین کی حوصلہ افزائی کی وجہ بنے گا۔ یہ ایک چونکا دینے والی حقیقت ہے کہ خود امت شاہ نے ذات پرستی کی ذہنیت میں ملک کے لیڈروں کی توہین کرنے کا ایسا غدارانہ فرض اداکیا ہے۔
باباصاحب امبیڈکر کے تمام پرستاروں کی جانب سے، آج ڈاکٹر بی آر امبیڈکروادی گلو ہوراٹا سمیتی ڈسٹرکٹ یونٹ نے ضلعی حکام کے توسط سے احتجاجی مارچ کے ذریعے صدر جمہوریہ کو ایک عرضداشت پیش کی۔ اس موقع پر اعزازی صدور راجکمار مولبھارتھی، چندر کانت نیراٹے اور کلیان راؤ بھوسلے، صدر امیش کمار سوارلیکر،جنرل سکریٹری مہیش گورنالکر، کارگزار صدور وشنو وردھن والدوڈی اور ابھی کالے، نائب صدور سنجے بھوسلے، امبریش کدرے، راجکمار شندے ،راجکمار ڈونگرے، سنجیوکمار میترے، راجکمار گونلی، راجکمار بھاوی کٹی اور ماروتی سوریاونشی، سکریٹری میں پون میٹھارے، پرکاش راون، سنتوش اینکورے، وشال ہوننا، گوتم بگدلکر، جگناتھ ہوننا، روی بھوسنڈے اور پرکاش ہلی کھیڑ،آرگنائزنگ سکریٹری میں راہول ڈانگے، امبیڈکر بودھے اور ونیت گری، کپل گوڈبولے، سرفراز ہاشمی، شفیع اللہ بیگ، بابو راؤ ہوننا، سید وحید لکھن، منا، شری کانت سوامی، پروفیسر وٹھل داس پیاگے، شیوشرنپا ہوگگی پاٹل، اوم پرکاش روٹے، راجپا گونلی کر، جئے شیل میترے، سنجے بھوسلے، امرت ایس مولکیرے، مبشر شندھے اور بہت سے دوسرے موجود تھے۔یہ بات ایک پریس نوٹ میں بتائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ یادداشت کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شیوکمار شیلونت نے وصول کیا۔ یہ بات بھی غور کرنے کی ہے کہ ہمناآباد میں آج اور گزرے ہوئے کل کوبسواکلیان میں دلت تنظیموں نے بالترتیب ہمناآباداور بسواکلیان بندکی کال بھی دی تھی۔ بیدر میں ایسانہیں کیاگیا، بی جے پی کا خوف حاوی ہوسکتاہے۔ یا بیدر کی دلت تنظیمیں طاقتور نہیں ہیں یا پھرکسی اور طریقے سے وہ اپنا حق لینا جانتی ہیں۔
