بیدر ۔ 24؍ڈسمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): یوم کسان کے موقع پر پیر کو تعلقہ بیدر کے جنواڑا کے قریب واقع کرشی وگیان کیندر میں دانتوں کا چیک اپ کیمپ منعقد کیا گیا۔کسانوں، سینٹر کے عملہ، ایگریکلچر ڈپلومہ کے طلباء سمیت سینکڑوں افراد کے دانتوں کی جانچ کی گئی۔ چندافراد کو مزید علاج کا مشورہ دیا گیا۔
روٹری کلب آف بیدر نیو سنچری کے صدر شیوکمار پکھل نے کہا کہ ہر کسی کو دانتوں کی صحت کا خیال رکھنا چاہیے۔ ڈاکٹر سدن گوڑا، ڈاکٹر کپل پاٹل، ایس بی پاٹل ڈینٹل ہسپتال کے ڈاکٹر اور عملہ وہاں موجود تھا۔
