بیدر۔ 25؍ڈسمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): ہندوستانی بدھسٹ مہا سبھا کی تعلقہ اور ضلعی شاخ کے مشترکہ زیراہتمام بیدر کے ڈاکٹر چن بسوا پٹہ دیورورنگ مندر میں آج 25 دسمبر کو ”خواتین کی آزادی کا دن” اور ”سمتا سینک دل کنونشن” منعقد کیا گیا۔بھنتے دھماکیرتی، بھنتے سنگھ سیوک نے اجلاس کی سرپرستی کی، پوری تقریب کی صدارت بھارتیہ بدھسٹ مہا سبھا کے ضلع صدرآیوشمان راجپا گونلی کرنے کی،جبکہ اور تقریب کی صدارت منجولا بھاوی دوڈی، ضلع نائب صدر بی ایس آئی نے کی۔

پروگرام کا افتتاح آیوشمتی ویشالی مورے، نیشنل ایگزیکٹیو ممبر ویمنس ڈویژن B.S.I نے کیا۔ خصوصی لیکچرر آیوشمتی کے نیلا ریاستی نائب صدر جن وادی مہیلا سنگٹھن کرناٹک نے دیا۔بطور مہمان خصوصی آیوشیمان ملیکارجن بھالکے، نیشنل آرگنائزر BSI ممبئی۔ آیوشمان منوہر ریاستی صدر BSIکرناٹک ،آیوشمان دیویندر بھالکے ریاستی جنرل سکریٹری BSIکرناٹک، آیوشمان جگناتھ کامبلے ریاستی نائب صدر کنزرویشن ڈویژن بی ایس آئی بیدر، آیوشمان شیوکمار سدا پھولے تعلقہ صدر بی ایس آئی بیدررہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت رتن باباصاحب امبیڈکر وہ عظیم روح تھے جنہوں نے ہندوستان کے شودروں کے لیے ایک عزت نفس کی زندگی کا تصور کیا، اور جنہوں نے خواتین کو انسان کے طور پر دیکھا اور ان کے لیے وقاراور سمان کی قانونی راہیں تلاش کیں ۔ بی ایس آئی کی ضلع صدر آیوشمتی منجولا بھاوی دوڈی نے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سماج کے نچلے طبقے سے متعلق بابا صاحب کے نظریات کو پورا کیا جانا چاہیے۔ دوپہر کے اجلاس کے دوران ریٹائرڈ پرنسپل وٹھل داس پیاگے نے بابا صاحب امبیڈکر کے روشن خیال معاشرے کے تصور کے بارے میں بات کی۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے