بیدر۔ 26؍ڈسمبر(محمدیوسف رحیم بیدری): نصاب تعلیم اور تحقیق و جستجوکاامتزاج ہی حقیقی وپائیدارسائنسی ترقی کا ضامن ہے۔ ہمارے نظام تعلیم میں اسکولی نصاب میں اس پہلو سے کوئی خاصیت نہیں پائی جاتی۔یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک میں سائنسی ایجادات ودریافتیں‘دیگر ترقی یافتہ ممالک کے بالمقابل بڑی حد تک قابل توجہ ہیں۔اسی اہمیت کے پیش نظر شہر کے معروف ادارے ڈالفن انگلش میڈیم اسکول اور اے جے اکیڈمی فار ریسرچ اینڈڈیولپمنٹ کی جانب سے شہری سطح کا بین المدارس سائنس فیر کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ان شاء اللہ جس کا اہتمام بروز ہفتہ‘28؍ ڈسمبرکوریاست فنکشن پیالیس‘ایم ایس کے ملز میں ہوگا۔سائنس فیر‘ سائنسی نمائش سے بالکل مختلف تحقیق و جستجو پر مبنی ہوتی ہے۔ اس کے توسط سے طلبہ سائنسی طریقہ کار کے ذریعہ سوالات کے جوابا ت تجربات یکجا شدہ معلومات کے تجزیہ کے ذریعہ معلوم کرتے ہیں۔الحمد للہ اس سائنسی مظاہرے میں تقریبا ً ایک سوطلبہ و طالبات کی جانب سے65 پروجیکٹس پیش کئے جائیں گے۔
ججس کے مشاہدے اور ان کے اخذ شدہ نتائج کی مناسبت سے طلبہ کونوخیز سائنسدان‘ (budding scientist) ابھرتا سائنسدان (emerging scientist) اور نوجوان سائنسدان (young scientist) کے انعامات سے نوازا جائے گا۔ جناب سید مبین‘صدر ڈالفن اسکول اورآرگنائزر سائنس فیرنے تمام طلبہ و طالبات‘ سرپرست اور اولیاء کے علاوہ سائنس کے شائقین عوام الناس سے مع دوست احباب شرکت کی پرخلوص گزارش کی جاتی ہے۔سائنس فیر کے اوقات صبحدسبجے تاشام ۵ بجے ہوں گے۔
