ظہیرآباد 26/ڈسمبر(مشرقی آواز جدید): اکابرین جمعیۃ کی ایماء پر تحفظ اوقاف کی شعور بیداری و آپسی اتحاد و یکجہتی اور ملک میں امن و امان کے پیغام کو عام کرنے کے لیے جمعیۃ علماء ظہیرآباد کے زیر اہتمام موضع حدنور منڈل نیالکل ظہیرآباد میں 29 دسمبر بہ روز اتوار 2024 صبح نو بجے تا نماز ظہر ایک عظیم الشان اجلاس عام حضرت مولانا محمد فاروق صاحب قاسمی ناظم مدرسہ اسلامیہ خیر العلوم رنجھول و صدر جمعیۃ علماء سنگاریڈی کی صدرات میں منعقد ہونے جارہا ہے جس میں حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم صدر جمعیۃ علماء ہند کے فرزند ارجمند حضرت مولانا سید ازھر مدنی صاحب دامت برکاتہم تشریف لا رہے ہیں۔
مہمان خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا مفتی محمود زبیر صاحب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا شرکت فرمائیں گے
اجلاس کی نظامت مولانا محمد قاسم اطہر قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع سنگاریڈی و استاذ مدرسہ اسلامیہ خیر العلوم رنجھول ، قرات مولانا عبد المتین رشادی استاذ تحفیظ القرآن الکریم مدرسہ اسلامیہ خیر العلوم رنجھول، نعت حافظ محمد عثمان غنی امام مسجد فردوس ظہیرآباد پیش کریں گے۔۔۔
مقامی علماۓ کرام میں سے مولانا اسماعیل قاسمی صدر جمعیۃ علماء ظہیرآباد، مولانا عبد المجیب قاسمی امام و خطیب جامع مسجد ظہیرآباد ، مولانا عتیق احمد قاسمی ناظم گلشن خیر النساء اور مفتی نذیر احمد حسامی خطیب مسجد فردوس کے خطابات ہوں گے۔
مفتی ضمیر رحمانی امام و خطیب جامع مسجد حدنور، الحاج میر سید رضی الدین مقصود صدر جامع مسجد حدنور، جناب یونس اتنور اور مولوی مصطفی خیری وڈی نے جمیع مسلمانان سے شرکت کی گذارش کی ہے۔۔۔
