مہراجگنج(اترپردیش): جامعہ عربیہ صادقیہ جامع مسجد لوہیا نگر نگر پالیکا پریشد شہر مہراج گنج کے نائب صدر ابو الکلام صاحب نے مورخہ 23,12,2024 کو دار فانی سے رحلت کر گئے۔

جامعہ عربیہ صادقیہ کے طلباء اور اساتذہ نے مولانا شبیر احمد قاسمی کی صدارت میں تعزیتی پروگرام کرکے مرحوم کے ایصال ثواب کی خاطر کلامِ پاک پڑھ کر مرحوم کو بخشا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے آمین۔

حاضرین میں مرحوم کے صاحب زادے اور مولانا عبد الباری ، مولانا سراج احمد ، مولانا نظام الدین ، حاجی کلیم اللہ ، مولانا قمر الدین، ماسٹر مرزا وغیرہ قابل ذکر ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے