بیدر۔ 27؍ڈسمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): جناب کے یم باری چینچولی تعلقہ گلبرگہ کو بھارتیہ جنتاپارٹی کے منیارٹی مورچہ کے ریاستی نائب صدر نامزد کیاگیاہے۔ کے ایم باری کی سیاسی زندگی کی شروعات چینچولی میونسپل کونسلر سے ہوئی، 2 مرتبہ کونسلر منتخب ہوئے۔ ایک مرتبہ نائب صدر میونسپل کونسل چنچولی کی حیثیت سے فرائض انجام دئے۔ کامرس سے گریجویشن کرکے بزنس مینجمنٹ میںڈپلومہ گلبرگہ سے کیا۔ بعدازاں ویجناتھ راؤ پاٹل سابق وزیر کے ساتھ حیدرآباد کرناٹک کے لیے 371 قانون کو نافذ کرنے کے لیے جدوجہد میں ساتھ رہے۔ جنتا دل میں کرناٹکا اربن واٹر سپلائی بورڈ کے رکن رہ کر خدمات انجام دی۔ رکنCADA بھی بنائے گئے۔ اسمبلی چناؤ میں ڈاکٹر امیش جادھو صاحب سابق رکن پارلیمنٹ گلبرگہ کی سرپرستی میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوئے۔ گلبرگہ کے چنچولی میں عوام کے مسائل کے لیے کوشش کی ۔ بلا لحاظ مذہب و زبان ہر ایک کے مسائل حل کرتے ہیں۔ ناانصافی کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں۔ کرناٹکا میں جہاں کہیں انتخابات سے متعلق ذمہ داری دی گئی، وہاں پارٹی کے پرچاراور امیدواروں کے لئے کنوینسنگ کرنے گئے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی ریاست کے نائب صدر کی حیثیت سے ان کے انتخاب سے توقع ہے کہ وہ مینارٹیز اور پچھڑے طبقات کے مسائل کی نمائندگی بی جے پی میں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے