ذوالقرنین احمد

چکھلی ضلع بلڈانہ 4 جنوری: چلڈرن اسلامک آرگنائزیشن کی جانب سے جاری مہم ایک بنو نیک بنو کے تحت چکھلی میں جناب شکیل احمد انجنئیر نے مختلف مقامات پر خطاب کیا۔`پہلا سیشن: تعلیمی رہنمائی – کرم انگلش میڈیم اسکول`شکیل احمد انجینئر صاحب نے کرم انگلش میڈیم اسکول میں جماعت 7، 8 اور 9 کے طلبہ کو تعلیمی رہنمائی فراہم کی۔ اس سیشن میں طلبہ کو مستقبل کے اہداف طے کرنے، محنت اور لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ انہوں نے جدید تعلیمی طریقوں اور خود اعتمادی کے فروغ پر خصوصی بات کی، جس سے طلبہ میں نیا جوش اور ولولہ پیدا ہوا۔

دوسرا سیشن :قاضی مسجد میں شکیل احمد انجینیر صاحب نے خطبۂ جمعہ پیش کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے "ایک بنو نیک بنو” مہم کے مقاصد کو اجاگر کیا۔ انہوں نے امت مسلمہ کی اخلاقی اور سماجی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہر فرد کو اپنی اصلاح کے ساتھ ساتھ معاشرے کی بہتری میں بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

تیسرا سیشن : پیرنٹنگ ورکشاپ – مدرسہ حضرت عمر فاروقؓ میں منعقد ہوا جس میں خواتین کے لیے ایک خصوصی پیرنٹنگ ورکشاپ منعقد ہوا شکیل احمد انجنئیر صاحب نے بچوں کی تربیت میں والدین کے کردار پر تفصیل سے گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ والدین کو بچوں کی تعلیم و تربیت میں خصوصی توجہ دینی چاہیے تاکہ ایک بہتر اور باکردار نسل پروان چڑھ سکے۔شکیل احمد انجینئر صاحب کا یہ دورہ کامیاب رہا۔ تمام سیشنز میں شرکاء نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ "ایک بنو نیک بنو” مہم کے پیغام کو مؤثر انداز میں پہنچایا گیا، اور امید کی جاتی ہے کہ اس دورے کے مثبت اثرات مستقبل میں بھی نمایاں رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے