بیدر۔ 4؍جنوری (پریس نوٹ): بسواکلیان کے ذکریٰ بک ڈپو کے سرگرم مالک وداعی جناب محمد نعیم الدین چا بکسوار نے اِمسال بھی ذکریٰ کیلنڈر شائع کیاہے جس کی رسمِ اجراء آج 4؍جنوری کو بیدر کے ایم آرپلازا، تعلیم صدیق شاہ بیدر میں معروف صحافی اور شاعروادیب جناب محمدیوسف رحیم بیدری کے ہاتھوں عمل میں آئی۔انھوں نے بتایاکہ ذکریٰ کیلنڈر ہرسال شائع کیاجاتاہے ۔ اس کیلنڈر کے اپنے چاہنے والے ہیں۔ تاہم کیلنڈر میں مزید خوبیوں شامل کرنے سے استفادہ کادائرہ وسیع ہوگاجیساکہ تین چار سال پہلے کیاگیاتھا، ادارہ کے افراد میں تخلیقیت پائی جاتی ہے، اور محنتی افراد ہیں، اپنے کام کو خوبی کے ساتھ پورا کرنا جانتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ذکریٰ بک ڈپو اور کیلنڈر کے ارباب مجاز کی مدد فرمائے۔ آمین ۔

اس موقع پر جناب محمد نعیم الدین چابکسوار، جناب الحاج شیخ عادل صاحب ، جناب محمدایوب علی نیڈس مینس ویر ، جناب محمد نعیم الدین راجا باغ، جناب محمدیوسف رحیم بیدری ،جناب محمد عمران خان ،جناب یٰسین امین ، جناب محمد سراج الحسن شادمان ، جناب محمد عمر فاروق وغیرہ موجودتھے۔ کیلنڈر کے حصول کے خواہشمند 9448350164 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے