گلبرگہ 3 جنوری (راست): رجسٹرار کنٹرولر امتحانات گلبرگہ یونیورسٹی گلبرگہ کے اعلامیہ کے مطابق مشتاق احمد سہروردی شعبہ اردو و فارسی گلبرگہ یونیورسٹی گلبرگہ کے اسکالر کو پی ایچ ڈی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے اپنا مقالہ بعنوان "اردو طنز و مزاح اور ڈاکٹر مجتبی حسین ” پروفیسر عبدالحمید اکبر سابق ڈین و سابق صدر شعبہ اردو و فارسی گلبرگہ یونیورسٹی گلبرگہ کی نگرانی میں تحریر کیا ۔
ان کا وائیوا / ڈسمبر 2024 کو ہوا تھا۔ وائیوا کے موقع پر ان کے ممتحن پروفیسر سید فضل اللہ مکرم صدر شعبہ اردو سنٹرل یونیورسٹی حیدرآباد۔ حیدرآباد تھے۔
مشتاق احمد سہروردی نے گلبرگہ یونیورسٹی گلبرگہ سے 2016 میں ایم اے اردو میں 3عدد گولڈ میڈل حاصل کئے ہیں ۔ اس سے قبل انہوں نے سنٹرل یونیورسٹی حیدرآباد سے2005 میں ماس کمیونیکشن میں پی جی درجہ اول سے کامیاب کیا ہے۔ اس کے علاوہ مشتاق احمد سہروردی نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کےاولین بیاچ میں بی اے کیا اور دو گولڈ میڈل حاصل کئے یہ گولڈ میڈل انہیں اس وقت کے صدر جمہوریہ ہند عزت مآب اے پی جے عبدالکلام کے ہاتھوں حاصل ہوۓ ۔انہوں نے رونامہ اعتماد حیدرآباد کےعلاوہ ہفتہ وار اخبار "طلوع سحر "گلبرگہ میں بھی بہ حیثیت سب ایڈیٹر خدمات انجام دی ہیں ۔ مشتاق احمد سہروردی صحافت سے وابستہ ہونے کے علاوہ وہ طنز و مزاح نگار بھی ہیں ۔ انجمن ترقی اردو آندھرا و تلنگانہ اور سہ ماہی رسالہ ریختہ نامہ حیدرآباد نے ان کی طنز و مزاح نگاری کا اعتراف کرتے ہوۓ2023 میں ” ممتاز مہدی "ایوارڈ سے نوازا ۔
مشتاق احمد سہروردی گزشتہ 10 برسوں سے روزنامہ کے بی این ٹائمز گلبرگہ میں بہ حیثیت سب ایڈیٹر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔
عنقریب ان کے طنزیہ و مزاحیہ مضامین پر مبنی تصنیف "بات پھولوں کی "منظرعام پر آنےوالی ہے ۔ڈاکٹر مشتاق احمد سہروردی کی اس کامیابی پر صدرشعبہ اردو وفارسی و ڈین فیکلٹی آف آرٹس گلبرگہ یونیورسٹی گلبرگہ ۔ ڈاکٹر ماجد داغی ۔ ڈاکٹر منظور احمد دکنی اور ڈاکٹر اطہر معز نے دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔
