گلبرگہ 6جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): جناب عبدالقیوم سالارجنگ کی اطلاع کے بموجب زیر سرپرستی شہزادۂ حضور تاج المشائخ  ؒفضیلت مآب حضرت شیخ شاہ محمدغلام محی الدین جنیدی منہاج بابا صاحب قبلہ برادرحضرت سجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخِ دکن،آج6رجب المرجب م7جنوری 2025ء بروزمنگل بوقت صبح8بجے بمقام بارگاہ حضرت شیخ دکنؒ الجنید فنکشن ہال میں جشن حضور غریب نوازعلیہ الرحمہ کا انعقاد عمل میں آئے گا،جس کی صدارت فضیلت مآب حضرت شیخ شاہ محمد طاہر علاؤ الدین جنیدی طاہر بابا صاحب قبلہ (جانشین و خلف اکبر حضرت سجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخ دکنؒ) فرمائیں گے۔
وابستگان سلسلہ کی جانب سے جشن غریب نوازؒ(چھٹی شریف)فاتحہ خوانی اور نیاز شریف کا اہتما م کیا گیاہے، محفل سماع کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ بعدازاں فاتحہ خوانی ہوگی، شرکاء کے لئے تناول وطعام کا اہتمام رہے گا۔ جناب ابوالفیض جنید سالارجنگ نے مریدین و معتقدین ووابستگانِ سلسلہ سے کثیر تعداد میں شرکت کی گذارش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے