بسواکلیان۔ 7؍جنوری(نعیم الدین چابکسوار): مسٹر وجئے سنگھ سابق ایم ایل سی اور قائد کانگریس کی قیادت میں سٹی میونسپل کونسل بسواکلیان کے صدر اور نائب صدر کامتفقہ طورپر انتخاب عمل میں آیا۔ صغیرالدین بڑے صاحب کانگریس کونسلر اورمحترمہ لکشمی بائی بھیم شاہ متفقہ طورپر بالترتیب صدر اور نائب صدر منتخب ہوئے ہیں۔ انھوں نے دونوں صدر اور نائب صدر کو مبارک باد پیش کی ہے۔ اس موقع پر میر اظہر علی نورنگ سٹی صدر اور کانگریس پارٹی کے دیگر قائدین میں میرتحسین علی جمعدار اور دوسرے موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے