ظہیرآباد/کوہیر10/ جنوری (مشرقی آوازجدید): آئیٹاضلع سنگاریڈی کے سال نو 2025 کےوال کیلنڈر و ٹیبل کیلنڈرکی منڈل ریسورس سنٹر کوہیر پر،،ایم ای او محمد ذاکر حسین،، کے ہاتھوں رسم اجرائی انجام پائی۔ اس موقع پر محمد معین الدین اسٹیٹ میڈیا سیکرٹری محمد ستار احمد کمپلیکس ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول کوہیر محمد سہیل صدرآئیٹا کوہیر محمد صابر پرنسپل گورنمنٹ جونیئر کالج کوہیر نے بھی رسم اجرائی انجام دی۔ محمد اشفاق محمد مبین لکچررس بشیر احمد میر عابد علی محمد جہانگیر محمد عقیل آفرین سلطانہ ریحانہ بیگم اطہر ساجدہ و دیگر اساتذہ موجود تھے۔
اس موقع پر میڈیا سیکریٹری نے کہا کہ آئیٹا اساتذہ کی تنظیم ہے جو ہر سال کیلنڈرس اپنے تمام ممبرز کو پیش کرتی ہے اس کے علاوہ تمام محکمہ جات کے دفاتر میں آویزاں کرتی ہے ان دیدہ زیب رنگین جاذب نظر معلومات سے پرکیلنڈرس تقسیم کئے جاتے ہیں اساتذہ ولکچررس نے سراہنا کی۔۔
