مولن والے بابا کا عرس مبارک ایک روحانی اجتماع!
سہارنپور( احمد رضا): گل گلزار چشتیتہ شہزادۂ حضور مولن والے بابا پیر طریقت صوفئ باصفا حضرت علامہ مولانا الحاج صوفی محمد گلزارالدین قادری چشتی ھلا لی (چشتی میاں)سجادہ نشین آستانہ عالیہ قادریہ چشتیہ ھلا لیہ کروالو نگر،خانقاہ پڈول نگر تھانہ ویسٹ مہاراشٹر کی صدارت میں عاشق خواجہ عارف باللہ حضرت پیر خواجہ ھلال الدین چشتی عرف مولن والے بابا علیہ الرحمۃ والرضوان کا 43/واں سالانہ عرس مبارک کا روحانی اجتماع شروع ہو گیا ہے جہاں ہزاروں عقیدت مند بڑے احترام کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں! یاد رہے کہ اس عرس مقدس میں ملک وملت کے مایہ ناز علمائے اہلسنت نیز مشائخین و صوفیائے عظام، شعرائے کرام کی شرکت ہونے جارہی ہے۔
خصوصی طور پر شہزادۂ شہید راہ مدینہ حضور معین المشائخ حضرت علامہ مولانا الشاہ سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی کچھوچھہ مقدسہ صدر آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء و محافظ ناموس رسالت اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری بانی و سربراہ رضا اکیڈمی و نائب صدر آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء اور مقرر خصوصی شہزادۂ ولی ملت حضرت علامہ مولانا سید حسنین بقائی صاحب سجادہ نشین خانقاہ صفی پور شریف ضلع اناؤ یوپی و مبلغ تحریک درود و سلام حضرت علامہ مولانا محمد عباس رضوی صاحب چیئرمین آل انڈیا مساجد کونسل ممبئ کے علاوہ شہزادہ محبوب ملت مولانا مقصود علی خان نوری مولانا سید تفضیل اشرف مولانا عرفان الحق مولانا غلام محی الدیں، مولانا رضوان اللہ، مفتی احمد رضا نظامی، مولانا ظفر احمد نورانی، مولانا افروز عالم نظامی، مولانا معین الدین رضوی، مولانا رجب علی فیضی، قاری محمود نظامی، قاری جمال احمد علیمی، مولانا معراج احمد خان، قاری عبدالرحمن ضیائی، قاری عبدالجبار قرطبہ، مولانا شمس الدین راجوری مدرس دارالعلوم ھلالیہ غریب نواز راجوری پونہ، حافظ عمران اشرفی، مولانا عبدالقدوس فیضی، مولانا ذوالفقار علی برکاتی، مولانا انصار احمد تھان، مداح خیر الانام جناب عمران گونڈوی، جناب ندیم اشہر بہرائچی، حافظ شرجیل رضا برکاتی، جناب ارشد خان، جناب امتیاز رضوی، قاری عبدالمبین نظامی، مہمان خصوصی ہمدرد قوم و ملت الحاج محمد عارف نسیم خان سابق اوقاف منسٹر مہاراشٹر شرکت کررہے ہیں۔
حضور چشتی میاں کے کہنے کے مطابق ملک کے بیشتر اضلاع جیسے کہ واپی، انکیلشور، بھروچ، سورت، راجوری، پونہ، احمد نگر، بھیونڈی، رائے گڑھ، بہرائچ، گونڈہ، بلرامپور، سدھارتھ نگر، بستی، سنت کبیر نگر، گورکھپور، گھوسی اعظم گڑھ، فیض آباد، اورنگ آباد ضلع بیڑ، ستارہ سانگلی سلطان پور دھلی مظفر پور شیوہر سیتا مڑھی بہار تھانہ نیو ممبئی ممبئی عظمیٰ کے ساتھ کئی شہروں سے عقیدت مندوں و زائرین کی آمد متوقع ہے ساتھ ہی ساتھ سیاسی وسماجی لوگوں کی بھی شرکت ہورہی ہے۔
اس حسین موقع پر معزز علمائے اہلسنت کے بیانات اور شعرائے کرام اپنا کلام پیش کرکے حضور مولن والے بابا علیہ الرحمہ کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کریں گے واضح رہے کہ حضور مولن والے بابا علیہ الرحمہ اپنی ظاہری حیات مبارکہ میں سرکار غریب نواز علیہ الرحمہ کا جشن پاک نہایت ہی شان و شوکت کے ساتھ منانے کا اہتمام کرتے تھے۔انہیں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آپ کے شہزادے حضرت مولانا محمد گلزارالدین چشتی اس روایت کو بحسن و خوبی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
اس سال یہ 58/واں جشن غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ اور 43/واں عرس حضرت مولن والے بابا عاشق خواجہ حضرت پیر ھلال الدین چشتی نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ ہونے جارہا ہے۔ راقم الحروف نے حضرت چشتی میاں سے عرس کی تقریبات کے سلسلے میں جاننے کی کوشش کی تو انہوں نے کہا کہ الحمدللہ عرس مقدس کی ہم نے مکمل تیاری کرلی ہے۔ ہم آپ کے ذریعے سبھی عاشقان رسول ﷺ سے پرخلوص گزارش کرتے ہیں کہ عرس مبارک میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں۔ چشتی میاں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی سرزمین ایک ایسی خوش نصیب سر زمین ہے جس میں کثیر تعداد میں اولیاء اللہ تشریف فرما ہیں انہیں اللہ والوں کا صدقہ ہے کہ ہم مسلمان یہاں پر آباد ہیں ہم مسلمانوں کو ان کی تعلیمات پر عمل کرنے کی سخت ضرورت ہے!
