بیجاپور۔ 15؍جنوری(راست): حضرت سید شاہ توفیق حسینی صاحب ، فاضل جامعہ نظامیہ حیدرآباد، عم سجادہ نشین بزرگ بارگاہ حضرت سیدشاہ چند احسینی ؒ، بڑی شاہی دیوڑھی ، گوگی شریف کے برخوردار نورچشم انجینئر سید محمد محمد الحسینی سلمہ ، بی ای، ایم ٹیک ،اوریکل انٹرنیشنل کمپنی ، کاعقدمسعود عزیزی انجینئر مس سیدہ اُمّ ہانی سلمہا بی ای ، ایم ٹیک (اے آئی اینڈ ڈی ایس ) دخترعالی جناب سید مختاراحمد حسینی صاحب برادر سجادہ نشین بارگاہ حضرت سید میرتاج الدین حسینی ؒ گوگی شریف پروپرائٹرمیرسوٹنگ ، سوپرمارکٹ گلبرگہ شریف سے بفضلہ تعالیٰ قرار پایا اور جداعلیٰ سراج السالکین حضرت سید شاہ جلال حسینی ؒ المعروف حضرت سید چند احسینی ؒ گوگی شریف اوردیگر بزرگوں کی دعاؤں کے طفیل نکاح مسنونہ 9؍رجب المرجب کو گلبرگہ شریف میں ہواجب کہ ولیمہ مسنونہ 11؍رجب المرجب کو بیجاپور کے جے بی گارڈن میں دیاگیا۔
اس موقع پرولیمہ مسنونہ میں بیدر سے تشریف لائے اردو صحافی، شاعر وادیب اور ادارۂ ادبِ اسلامی ہند کرناٹک کے نائب صدر جناب محمدیوسف رحیم بیدری کو نوشہ انجینئر سید محمد محمد الحسینی سلمہ نے اپنے ہاتھوں سے شالپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی۔ جناب یوسف رحیم بیدری نے نوشہ، ان کے والدین اور بزرگوں کا شکریہ اداکیا۔
واضح رہے کہ نوشہ انجینئر سید محمد محمد الحسینی سلمہ دراصل ڈاکٹر سید علیم اللہ حسینی صدر شعبہ ء اردو انجمن ڈگری کالج بیجاپور کے برادرِ نسبتی ہوتے ہیں۔ اس بات کی اطلاع ڈاکٹر محمدسمیع الدین بیجاپورنے دی ہے۔
