ظہیرآباد/کوہیر۔ 16 جنوری (مشرقی آوازجدید): ضلع سنگاریڈی کے کوہیر منڈل مستقر کا آج اڈیشنل کلکٹر سنگاریڈی نے ہنگامی دورہ کرتے ہوئے، 26 جنوری سے  تلنگانہ حکومت کی جانب سے عنقریب شروع ہونے والی فلاحی اسکیمات کا لائحہ عمل طئےکرنے کے لیے، کوہیر منڈل ڈیولپمنٹ آفیسر این بھارتی و دیگر کوہیر منڈل عہدیداروں کے ہمراہ جائزہ اجلاس طلب کیا گیا، لیکن کوہیر منڈل اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے اس عوامی فلاح وبہبود کے لیے شروع کئے جانے والی اسکیمات کی قوانین و ضوابط، اور لائحہ عمل طئے کئے جانے والے اجلاس کے متعلق اخباری نمائندوں کو اطلاع نہیں دی گئی، حالانکہ تلنگانہ حکومت کا نعرہ ہے، کہ "اندرما راجم پرجا راجم،، اور حکومت کا مقصد ھیکہ حکومت کی جانب سے 26 جنوری سے شروع ہونے والی چار اسکیمات، رعیتو بھروسہ، رعیتو آتمہ بھروسہ، نئے راشن کارڈ س کی اجرائی، و اندرما ہاوزنگ اسکیم سے متعلق تلنگانہ کی عوام میں شعور بیدار ہو، ہر مستحق تلنگانہ حکومت کی اسکیمات سے استفادہ حاصل کرے، لیکن کوہیر منڈل اعلیٰ  سرکاری عہدیدار اسکیمات کے متعلق شعور بیداری، و تشہیر کا اہم زریعہ میڈیا کو اجلاسوں کی اطلاع نہ کرتے ہوئے، من مانی کی جارہی ہے، اور حکومت کی کارکردگی کو عوام سے مخفی رکھتے ہوئے، حکومت کے مقاصد کو فوت کرتے ہوئے، حکومت کو غیر کارگرد ثابت کرنے کی کوشیش کی جارہی ہے، جو سراسر غلط ہے، اسکے برعکس عہدیداروں کو چاہیے کہ حکومت کی اسکیمات کو عوام کی دہلیز تک بہم پہنچانا عہدیداروں کی ذمہ داری ہے۔، زرائع ابلاغ کے نمائندوں کی جانب سے عہدیداروں کو انتباہ دی جاتی ہے کہ آئندہ اس طرز عمل میں تبدیلی لائی جائے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے