بیجاپور ۔ 16؍جنوری (پریس نوٹ): کل شب ادارہء ادبِ اسلامی ہند بیجاپور کی جانب سے ایک جائزہ اجلاس منعقد کیاگیااور جائزہ لیاگیاکہ گذشتہ دِنوں بیجاپور میں ادارۂ ادبِ اسلامی ہند بیجاپورکی جانب سے ہوچکی ریاستی ادبی کانفرنس اور عظیم الشان کل ہند مشاعرے میں کون سی چیز بہتررہی اور کیاکمیاں رہ گئیں جنہیں ہم آئندہ دور کرسکتے ہیں۔ مقامی ادارہ کے ذمہ داران اور ادارہ کے اراکین کی جانب سے یہ تاثرات سامنے آئے کہ ’’اردو ادب میں عصری حسیت ‘‘ کے مرکزی موضوع کے تحت انجام دی گئی۔ ریاستی ادبی کانفرنس اورشب میں ہونے والا کُل ہند مشاعرہ بہت زیادہ کامیاب اور تاریخی رہاجس پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجالاتے ہیں۔ البتہ کچھ کمی و بیشی رہ گئی جس کومستقبل میں دور کرتے ہوئے بہتر سے بہتر موضوعات اور فن پاروں پر ادبی اجلاس اور مشاعرے منعقد کر نے پر غور و فکر کیاگیا۔
11؍جنوری 2025 ، بروزہفتہ جو ریاستی ادبی کانفرنس منعقد کی گئی اس میںڈاکٹر فوزیہ ربابؔ، گوا،ڈاکٹر فرزانہ فرح، بھٹکل، ڈاکٹر ثنا اللہ شریف، ڈاکٹر سمیع الدین جیسے مشہور و معروف مقالہ نگار اور ادارہ ء ادب اسلامی ہند، کرناٹک کے نائب صدر جناب محمدیوسف رحیم بیدری، محبوب علی بلگانور صاحب امیرمقامی جماعت اسلامی ہند بیجاپور اور سابق پرنسپل بطور مہمانِ خصوصی اور ڈاکٹر علیم اللہ حسینی اور ابو نبیل خواجہ مسیح الدین حیدر آباد جیسی معروف ہستیاں شریک رہیں۔ شعرائے کرام میں ابراہیم ایازؔ، حیدر آباد، شاذؔ رمزی، ممبئی، ڈاکٹر فوزیہ ربابؔ، گوا، ڈاکٹر فرزانہ فرح، بھٹکل، ابونبیل خواجہ مسیح الدین، حیدرآباد، لطیف الدین لطیفؔ، حیدرآباد، یوسف رحیم میرؔ بیدری، بیدر، طاہر گلشن آبادی،حیدرآباد، اور گلبرگہ سے ڈاکٹر سخی سرمست نے اپنے کلام سے سامعین کو خوب محظوظ کیا۔ان کے علاوہ شہر ِ بیجاپور کی معزز سیاسی و سماجی رہنما، صحافی، قومی و ملی خدمت گذار نیز سامعین کی کثیر تعدا د کانفرنس اور مشاعرہ کی کامیابی کے ضمانت بنے رہے۔

ادارۂ ادبِ اسلامی ہند کرناٹک شاخ بیجاپور کے صدر جناب محمود انعمدار محمودؔ، سیکریٹری آصف بالسنگ اور تمام اراکین کی جانب سے اس اجلاس اور مشاعرہ میں تشریف فرما مقالہ نگاران ، شعرائے کرام، مہمانان اور ذی وقار شخصیات،اساتذہ ء کرام، باذوق سامعین اور ہر ایک کا شکر یہ ادا کیا جاتا ہے جنہوں نے دامے ،دِرمے ،قَدَمے اور سُخَنے اجلاس و مشاعرہ کو کامیاب بنانے میں اپنا بھر پور تعاون فرمایا۔ صدر ادارہ اس بات سے پُر امید ہیں کہ اہلِ خیر حضرات کے تعاون اور حوصلہ افزائی سے ایک با مقصد تعمیری فکر کے ساتھ ادارہ کیجانب سے اردو زبان و ادب کے خدمات کا یہ سلسلہ ان شاء اللہ جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے