بسوا کلیان: (محمدیوسف رحیم بیدری): مسلم بیت المال بسوا کلیان کی طرف سے موسمِ سرما کی مناسبت سے غریبِ اور مستحق افراد میں بلینکٹس کی مفت تقسیم کی گئی, بلانکیٹس مسلم بیت المال کے ذمےدار حضرات ممبران کے زریعے ضرورت مند افراد میں تقسیم کی گئی۔ واضح رہے کہ مسلم بیت المال پچھلے کئی سالوں سے غریبوں,بیواؤں, یتیم پریشان حال حضرات, علاج و معالجہ, شادی بیاہ, کے لئے خدمات کرتا رہا ہے اس کے علاوہ بلا تفریق مذہب غریب لڑکیوں کو ٹیلرنگ اور کمپیوٹر کی تربیت دی جارہی ہے مخدوم محی الدین صاحب صدر, رئیس الدّین جنرل سکریٹری, ربّانی باگ صاحب ,انور بھوسگے, خلیل احمد آٹو نگر, اختیار علی, مقیم ماموں, وصی ادھونی, اور مستان خان صاحب و دیگر حضرات موجود تھے,
