ظہیرآباد/کوہیر 22 جنوری(مشرقی آواز جدید): ضلع سنگاریڈی کے کوہیر مستقر میجر گرام پنچایت دفتر میں عنقریب 26 جنوری سے روبہ عمل لائی جانے والی حکومت تلنگانہ کی چار نئی اسکیمات، رعیتو بھروسہ، رعیتو آتمیہ بھروسہ، اندرما امکنہ اور راشن کارڈ اسکیمات سے متعلق گراما سبھا کا اسپیشل آفیسر گرام پنچایت کوہیر جنگا ریڈی کی صدارت میں انعقاد عمل میں آیا، اجلاس کے آغاز پر تمام چاروں اسکیمات سے متعلق شرائط و قوائد اور فہرستوں کی اجرائی عمل میں آئی، اور عہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی اسکیم کے لیے مستحق افراد اسکیمات کی فہرست میں نام کی عدم موجودگی پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ دوبارہ اپنی متعلقہ اسکیم کے لیے درخواست گرام پنچایت دفتر میں داخل کرسکتے ہیں، آج سے اس پروگرام کا آغاز عمل میں آیا ہے، لہذا یہ عمل آئندہ چند دن جاری رہے گا، عہدیداروں نے کہا کہ دو بار داخل کی گئی درخواستوں کی ازسر نو جانچ کی جاۓ گی، اور مسحق درخواست گذاروں کی حتمی فہرست تیار کر تے ہوئے، متعلقہ اعلیٰ ادارہ جات کو روانہ کی جاۓ گی، واضح رھیکہ گرام سبھا میں راشن کارڈ سے متعلق اکثریت کی بھیڑ دیکھی گئی۔،

اس موقع پر اسپیشل آفیسر کوہیر میجر گرام پنچایت جنگا ریڈی، منڈل پریشد اسپیشل آفیسر، کے علاوہ متعلقہ اسکیمات کے سرکاری عہدیداران، اور سیاسی قائدین شیخ جاوید سابقہ سرپنچ کوہیر، عبداللہ شمشیر صدر ٹاؤن کانگریس کوہیر، محمد شوکت علی سابقہ صدرنشین، محمد شاکر علی سابقہ نائب صدرنشین، عبدالحنان جاوید سابقہ رکن منڈل پریشد، محمد اشرف علی سابقہ کو اپشن ممبر،محمد محسین سابقہ نائب سرپنچ، محمد افتخار صدر ٹاؤن بی آر ایس کوہیر، محمد مزمل یوتھ صدر کانگریس کوہیر منڈل،و گرام پنچایت سابقہ وارڈ اراکین کے بشمول درخواست گذاروں اور دیگر عوم کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے