صدر فاؤنڈیشن فراز الاسلام کی عوام الناس سے استفادہ کی اپیل
کلبرگی 23 / جنوری. (ڈاکٹر ماجد داغی): جناب فراز الاسلام صدر قمر الاسلام فاؤنڈیشن و سیکریٹری کلے رواں چیرٹیبل ٹرسٹ گلبرگہ نے بتایا کہ عوام کے ہر دلعزیز قائد ڈاکٹر الحاج قمر الاسلام سابق وزیر حکومت کرناٹک کی 77 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر قمر الاسلام فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام بلا لحاظ مذہب و ملت، سماج کے تمام طبقات کے لئے قمرالاسلام کی بےلوث سماجی خدمات اور ملی اتحاد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے، بتاریخ 27 جنوری 2025ء بروز پیر بوقت صبح 10 بجے تا شام 5 بجے ۔ بمقام کے سی ٹی انجینئرنگ کالج رنگ روڈ، گلبرگہ میں عظيم الشان پیمانے پر مفت طبی کیمپ منعقد کیا جارہا ہے. اس کیمپ میں تجربہ کار اور مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرس کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں. جو مریضوں کی تشخیص کرتے ہوئے ان کے مکمل علاج اور شفایابی کے لئے مُجَرَّب ادویات تجویز کرینگے.۔
تفصیلات کے مطابق قمر الاسلام فاؤنڈیشن کی جانب سے اس موقع پر آنکھوں کا معائنہ، خون کا معائنہ، امراضِ شکم ( پیٹ کی بیماریاں )، یورولوجی ( پیشاب کی بیماریاں )، بی پی اور ذیا بیطیس کا معائنہ، خون کے عطیات، جنرل میڈیسن، آرتھو پیڈک ( ہڈیوں کی بیماریاں )، پیڈیا ٹرکس ( بچوں کی بیماریاں )، کینسر، ڈینٹل ( دانتوں کا معائنہ )، ای این ٹی ( کان، ناک، حلق ) وغیرہ کی تشخیص کی جائے گی. جناب فراز الاسلام صدر قمر الاسلام فاؤنڈیشن گلبرگہ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اس مفت ہیلتھ کیمپ سے مستفید ہوں.۔
