- ہمنااباد اسمبلی حلقہ میں رائے دہندگان میں بیداری اور بڑی تعداد میں نوجوان رائے دہندوں بالخصوص خواتین ووٹروں کی رجسٹریشن کی گئی ہے
ہمنااباد تحصیلدار کی اطلاع کے مطابق 25/جنوری کو منائے جانے والے 15ویں قومی ووٹر ڈے پروگرام کے موقع پر بیدر ضلع سے تحصیلدار انجم تبسم کو بہترین انتخابی افسر کے طور پر منتخب ہوئی ہیں۔ جس میں ہمنااباد اسمبلی حلقہ میں رائے دہندگان میں بیداری اور بڑی تعداد میں نوجوان رائے دہندوں بالخصوص خواتین ووٹروں کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔ بیدر ضلع سے ہمنااباد تحصیلدار کو انعام کے لیے منتخب کیا گیا۔
اس موقع پر محکمہ ریونیو ہمنااباد کے عملے نے خوشی کا اظہار کیا اسی طرح ہمنااباد تحصیلدار انجم تبسم نے بھی اپنی جانب سے خوشی کا اظہار کیا اور انہوں نے نوجوان ووٹرز میں ووٹ کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے حلقے کے مختلف کالجوں کا بھی دورہ کیا تھا انہوں نے کہا کہ اس کام میں میرے اسٹاف اور الیکشن اسٹاف نے میرا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوارڈ کی تقریب 25 جنوری کو بنگلور میں منعقد ہوگی۔
