ظہیرآباد 24/جنوری(مشرقی آواز جدید): شہر ظہیرآباد میں تانڈور روڑپر واقع فرینڈز گارڈن فنکشن ہال میں مرحوم فرید الدین صاحب کی یاد میں جاب فیر میلہ کا انعقاد عمل میں آیا۔مسٹر محمد تنویر الدین سابق انڈسٹریل کارپوریشن چیرمین نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ مرحوم والد صاحب کے عزائم کو پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں والد صاحب کی ہمیشہ یہی فکر رہتی تھی کہ اپنے علاقے اور ملنے جلنے والے مرد وخواتین کو ملازمت میں موقع فراہم کراؤں گا اور انکی معاشی ترقی کو یقینی بناؤں گا۔۔
اس موقع پر دکن بلاسٹرز کے چیئرمین مسٹر منان خان اور سماجی کارکن مسٹر عمران محی الدین نے بتایا کہ اس جاب میلہ میں 70 سے زائد کمپنیاں حصہ لی ہیں اور بلالحاظ مذہب و ملت بیروزگار نوجوانوں کو روزگار مل گیا ھے نوجوانوں میں زبردست جوش وخروش بھی دیکھا جارہا ہے۔ 360 افراد کو موقع پر ہی نوکری کے دستاویزات فراہم کئے گئے ہیں باقی افراد کو ایک ہفتے کے اندر مختلف کمپنیوں کے مینجرز نوکری کے دستاویزات فراہم کرینگے۔ یہاں اس بات کا بھی ذکر ضروری ھے کہ مسٹر منان خان اور مسٹر عمران محی الدین پچھلے تین سالوں سے جاب میلہ کا انعقاد عمل میں لا رہے ہیں جس سے اب تک دس ہزار تعلیم یافتہ بےروزگار نوجوانوں کو روزگار ونوکری مل گئی ھے۔ اس تقریب میں شہر کے معزز و باوقار شخصیات کے علاوہ سابق نمائندہ یم پی ٹی سی مسٹر حنان جاوید، محمد ایوب مسلم ایکشن کمیٹی ظہیرآباد، محمد معیز، حافظ اکبر، محمد اکرام، محمد متین، موتی رام، ڈاکٹر نصیر، خضر احمد جیسے دیگر افراد بھی موجود تھے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے