بلڈھانہ(۲۶ جنوری): ہر سال کی طرح اس سال بھی نگر پریشد مڈل و گرلس پرائمری اسکول ناندورہ میں سالانہ ثقافتی پروگرام کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کی شروعات طالب علم محمد روضان نے تلاوت کلام پاک سے کی۔ افتتاحی کلمات عتیق احمد سر نے پیش کیے۔  اس کے بعد یکے بعد دیگرے حب الوطنی ایکشن سانگ و تقاریر کا سلسلہ چلتا رہا ۔تمام تقریبات بہت ہی عمدہ طریقے سے پیش کی گئیں۔
 مڈل اسکول کی صدرمعلمہ محترمہ شاہدہ باجی صاحبہ اور گرلس اسکول کے ہیڈ ماسٹر محترم محمد انوار الحق فاروقی صاحب کی رہنمائی و دونوں اسٹاف کے مدرسین و معلمات، کلاس ٹیچرس و بچوں کی انتھک محنت نے پروگرام کو کامیاب بنایا۔
       ثقافتی پروگرام کمیٹی کے صدر محترم محمد انوار الحق فاروقی صاحب و اراکین محترمہ شاہدہ باجی صاحبہ، نکہت شاہین باجی صاحبہ، صالحہ باجی صاحبہ اور زبیر سر وغیرہ ان کی سٹیک منصوبہ بندی و اسٹاف کے تعاون نے اس پروگرام کی کامیابی میں بڑا اہم رول ادا کیا ۔ محمد تسلیم شہاب الدین سر نے پورے پروگرام پر عمدگی کے ساتھ قابو رکھا۔ پروگرام کی نظامت سید اسماعیل سر نے اپنے شاعرانہ و ادبی انداز میں کی ۔اختتامی کلمات و اظہار تشکرشیخ آصف سر نے ادا کیے۔ پروگرام کی کامیابی کے لئے سرپرست حضرات نے بڑی خوشی کا اظہار کیا اور دونوں اسکولوں کے ہیڈ ماسٹر و اسٹاف کو مبارکباد پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے