تحسین عطار کو وزیرِمزدور سنتوش لارڈ کی جانب سے تہنیت
گلبرگہ۔ 27؍جنوری (پریس نوٹ): دھارواڑ ضلع سطح پر منعقدتقریری مقابلہ پروگرام میں اردو زبان میں ضلع سطح پر اول مقام حاصل کرنے والی سرکار اردو ہائیر پرائمری اسکول نمبر-2 باہرباڈا اولڈ ہبلی کی طلباء تحسین عطار کو دھارواڑ ضلع انچارج وزیر جناب سری سنتوش لاڈ نے یومِ جمہوریہ کے موقعہ پر دھارواڑ کے -آر- ین، شٹی میدان میں تہنیت پیش کی۔ سند نامہ ا ور مومنٹو سے نوازاگیا -اس موقع پر گورنمنٹ اردو ہائیر پرائمری اسکول نمبر-2 باہرباڈا اولڈ ہبلی اسکول ہذا کے میر معلم و صوبائی کراٹا تنظیم کے صدر معین الدین شرہٹی، اسکول کے اساتذہ، ایس ڈی ایم سی کے صدر و اراکین, والدین، اردو تعلیمی رابطہ کار زبیر کھنڈو نائیک، صوبائی کراٹا کے سابق صدر شیخ فیاض الدین، خازن ہارون رشید، نائب صدر گلاب شاہ، جوانیٹ سکریٹری، محمد فاروق اکی، شاہین تاج، مشتاق احمد قاضی، ضلع کراٹا کے صدر بشیر احمد بلاری, اعزازی صدر زیڈ،یم، ہاویری سکریٹری، خورشید احمد کلیگار تمام عہدیداران نے خوشی ظاہر کرتے ہوئے طالبہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ اس بات کی اطلاع خواجہ فریدالدین انعامدار نے دی ہے۔
