اسماعیل قمر بستوی
علم ہے خلد کا راستہ بیٹیو
ہےکتابوں میں ایسا لکھا ںیٹیو
وحئ اول کا تم لفظِ اول پڑھو
لفظِ اقراء ہے رب نے کہا بیٹیو
ہے بلندی کی چاہت تویہ جان لو
منزلوں کا یہی ہے پتہ بیٹیو
علم رب کے تعارف کاہے راستہ
اس کا رتبہ بہت ہے بڑا بیٹیو
اس کوحاصل کرو مہدسے لحد تک
یہ ہے فرمان خیر الوریٰ بیٹیو
راہ اس سے ترقی کی ہم کوملے
گاءو خالق کی حمدو ثنا بیٹیو
پاس جس آدمی کے یہ دولت نہیں
وہ ہے مفلس جہاں میں بڑا بیٹیو
چاند کیا آسماں پہ یہ لے جائے گا
ہے بلندی کا یہ راستہ بیٹیو
علم کی روشنی میں نہاتی رہو
یہ قمر کی دعا ہے دعا بیٹیو

