ظہیرآباد/ یکم فروری(مشرقی آواز جدید): جناب مفتی ضمیر رحمانی صاحب انچارج شعبہ دینیات حراء فاؤنڈیشن اسکول کی اطلاع کے بموجب حراء فاؤنڈیشن اسکول حدنور برانچ کا سالانہ کلچرل پروگرام آج بتاریخ 2 فروری بروز اتوار بعد نماز عصر تا عشاء انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد کیا جارہاہے جس میں حراء فاؤنڈیشن اسکول کے طلباء مدرسہ وحیدالعلوم حدنور کے طالبات کا تعلیمی مظاہرہ اور انتہائی دلچسپ مذہبی تعلیمی ثقافتی کلچرل پروگرام بصدارت محترم جناب عبدالوحید صاحب صدر مدرسہ وحیدالعلوم حدنور، زیر سرپرستی جناب الحاج میر رضی الدین مقصود صاحب صدر جامع مسجد حدنور ہونگے، اس موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی محترم عالی جناب حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء تلنگانہ، محترم عالی جناب سریش کمار شٹکار معزز رکن پارلمنٹ ظہیراباد، محترم جناب ڈاکٹراے چنر شیکھر صاحب انچارج ظہیراباد ، محترم جناب تنویر صاحب سابق چیرمین ، محترم جناب ماروتی راتھوڑ صاحب منڈل ایجوکیشن آفسر نیالکل منڈل ، محترم جناب حافظ اکبر صاحب شرکت فرمائینگے اس موقع پر جناب مفتی عبدالصبور قاسمی صاحب چیرمین حراء فاؤنڈیشن نے منڈل کے تمام مواضعات کے مرد وخواتین سے اپیل کی ہے اس پروگرام میں کثیر تعداد میں شریک ہوکر طلباء کی حوصلہ افزائی فرمائیں تمام شرکاء کے لئے عشائیہ کا نظم رہیگا۔۔۔
