شولا پور: یکم فبروری( محمدیوسف رحیم بیدری): واجد اختر صدیقی کی اطلاع کے بہ موجب ادارہ ادب اسلامی ہند حلقہ مہاراشٹر کی جانب سے معروف اردو قلم کار ڈاکٹر غضنفر اقبال کو ان کی نثری خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹر عصمت جاوید ایوارڈ آج یکم فبروری کوگیارہ بجے دن ادارہ ادب اسلامی کی دوروزہ سالانہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں ایس ایس،اے آرٹس اینڈ کامرس کالج شولا پور میں ممتاز افسانہ و ناول نگار اور کالم نویس،ڈاکٹر سلیم خان کے ہاتھوں تفویض کیا گیا۔یہ ایوارڈ تیس ہزار روپے سپاس نامہ میمنٹو اور شال پر مشتمل ہے ۔
اس پر مسرت موقع پر پروفیسر مقبول احمد مقبول( صدر نشین ادارہ ادب اسلامی ہند مہاراشٹر )جناب فرید مونس(سکریڑی ادارہ ادب اسلامی ہند حلقہ مہاراشٹر ) ڈاکٹر اسماعیل شیخ ( امیر مقامی جماعت اسلامی شولہ پور)جناب بشیر پرواز ( صدر بزم غالب شولہ پور) جناب نورالحسنین(اورنگ آباد )ڈاکٹر آئی جے تنبولی(پرنسپل سوشیل کالج شولہ پور) اور پروفیسر ڈاکٹر شفیع چوبدار (صدر شعبہ اردو سوشیل کالج شولہ پور )
کے علاوہ دیگر مہمانان خصوصی اور شرکائے کانفرنس شریک تھے۔
