بیدر۔ 5؍فروری (محمدیوسف رحیم بیدری) وچن وجے اُتسو کے ایک حصے کے طور پر، بسوا کائک داسوہا فاؤنڈیشن نے K.E.B. آفس روڈ پر واقع I.M.A. ہال میںفروری 7تا9تاریخوں کو اسکل ڈویلپمنٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے۔فروری 7 تاریخ کو ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹرگریش دلیپ بدولے ورکشاپ کا افتتاح کریں گے۔ بسوا سیوا فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹراکاگنگامبیکااس کی سرپرستی فرمائیں گی ۔ یہ بات بسوا کائک داسوہا فاؤنڈیشن کے صدر بسوراج دھنور نے بتائی اور کہاکہ کلبرگی کی H.K.E. تنظیم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ڈاکٹر رجنیش ولی، K.R.E. سوسائٹی کے سکریٹری ستیش پاٹل، بسواکلیان انجینئرنگ کالج کے ڈائریکٹر سنتوش تالم پلی، جی این ڈی انجینئرنگ کالج کے ڈائریکٹر سردار پونیت سنگھ مہمان خصوصی ہوں گے۔ فاؤنڈیشن کے صدر بسواراج دھنورا تقریب کی صدارت کریں گے۔صحافی ششی کانت شیمبیلی، جنہوں نے کرناٹک میڈیا اکیڈمی ایوارڈ حاصل کیا، ڈی بی۔ سن ٹریننگ ڈویژن کے سی ای او شیوانند ڈی وی کی اس موقع پر عزت افزائی کی جائے گی۔ وچن وجے اتسوکمیٹی کے کارگزار صدروشواناتھ کازی،جاگتک لنگایت مہاسبھا ضلع یونٹ کے جنرل سکریٹری راجیندر جونیکیری، روٹری کلیان زون کے اسسٹنٹ گورنر سوریہ کانتا رام شٹی، اور ہائی آئیڈیلز ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او۔ سچیدانند چدرے موجود ہوں گے۔ فاؤنڈیشن کے سکریٹری سوورنادھنور استقبال کریں گے۔ایک پریس نوٹ کے ذریعہ یہ بات بتائی گئی ہے۔
