بیدر۔ 6؍فروری (محمدسلطان): سنگیت کلا منڈل بیدر کے زیراہتمام معروف گلوکارہ لتامنگیشکر کی تیسری برسی کے موقع پر بیدرکے رنگ مندر میں7؍فروری جمعہ کو ’’ایک شام ، لتاکے نام ‘‘ سے 5؍بجے شام موسیقی بھرا پروگرام ہوگاجس میں حصہ لینے والے گلوکاروں میں شیوانی سوامی، رشمی شرما، آرانجلی، انجلی کملاپورے، عابد علی خان، شبیر خان کلبرگی، ڈاکٹر وی وی ناگ راج شامل رہیں گے جب کہ نظامت کافریضہ حیدرآباد کے محمد غوث انجام دیں گے۔
