سدھارتھ نگر:  عالمی شہرت یافتہ یونانی حکیم اجمل خان کے یوم پیدائش کے موقع پر 2 فروری بروز اتوار کو ایک مباحثے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ جس میں ضلع کے آیوروید اور یونانی ڈاکٹر شرکت کریں گے۔

پروگرام میں خصوصی طور سے آیوروید اور یونانی کی اہمیت اور خصوصیت پر تفصیلی روشنی ڈالی جائیگی۔

مشہور حکیم اجمل خان کے یوم پیدائش پر پورے ہندوستان میں عالمی یونانی دن منایا جاتا ہے۔ ان کے نام پر دارالحکومت دہلی کے قرول باغ میں برسوں سے آیوروید اور یونانی کالج بھی چل رہا ہے۔ جہاں ایک طرف آیوروید تو دوسری جانب یونانی طب کے متعلق تعلیم و تربیت دی جاتی ہے۔

مذکورہ بالا معلومات جنرل پریکٹیشنر ایسوسی ایشن آیوش کے صدر ڈاکٹر کے پی پانڈے نے دیتے ہوئے ضلع کے تمام آیوروید اور یونانی ڈاکٹروں سے 9 فروری کو سہ پہر 3:00 بجے کرسٹل لان گوبرہواں بازار پہنچ کر پروگرام میں شرکت کرنے کی گذارش بھی کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے