ٍچٹگوپہ۔ 12؍فروری (عبدالقدیر لشکری): چٹگوپہ شہر کے عوام کو مطلع کیاجاتا ہے کہ چٹگوپہ میونسپلٹی کے سال 2025-26 کے سالانہ بجٹ کی پیشکشی کے لیے ابتدائی عوامی میٹنگ کی پہلی نشست 19.02.2024 کی صبح 11:30 بجے میونسپل ہال میں رجسٹرڈ ہاؤسنگ ویلفیئر آرگنائزیشنز، غیر رجسٹرڈ تجارتی تنظیموں، صنعتی ترقیاتی تنظیموں کے ساتھ ہوگی۔ معززین شہر اور چٹگوپہ قصبے کے عوام سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ میٹنگ میں شرکت کریں اور سال 2025-26 کے بجٹ کے بارے میں اپنی تجاویز پیش کریں۔اس بات کی اطلاع چیف آفیسر، میونسپلٹی چٹگوپہ نے دی ہے۔
